Breaking News

جی میل موبائل ایپ میں جلد ہی ترجمے کا فیچر متعارف کرایا جائے گا https://ift.tt/PzHC23V

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل جی میل موبائل ایپ میں ترجمے کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے، فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی ای میل کا 100 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کر سکیں گے۔

ویب پر جی میل میں صارفین کو یہ سہولت کئی برس سے دستیاب تھی تاہم، موبائل ایپ میں یہ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین کی درینہ خواہش پوری کر دی جائے گی۔

جی میل موبائل ایپ صارفین جلد ہی اپنی ایپ میں ایک ایسا بینر نمودار ہوتا دیکھیں گے (جسے ہٹایا جا سکے گا) جو انہیں موصول ہونے والی ای میل کا ترجمہ کرنے میں مدد دے گا۔

یہ بینر تب نمو دار ہوگا جب موصول ہونے والی ای میل کی زبان صارف کی گوگل ڈاٹ کام میل ڈسپلے لینگوئج سے مختلف ہوگی۔

صارفین ٹرانسلیٹ بینر پر ٹیپ کرتےہوئے ای میل کا مواد ترجمہ کر سکتے ہیں اور اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ آیا جی میل مستقبل میں ہمیشہ مخصوص زبانوں کا ترجمہ کرے یا نہیں۔

The post جی میل موبائل ایپ میں جلد ہی ترجمے کا فیچر متعارف کرایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/pO57G1r
via IFTTT

No comments