Breaking News

یوٹیوب شارٹس کا تخلیق کاروں کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان https://ift.tt/u28Njgo

کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے مختصر ویڈیوز کے سیکشن یوٹیوب شارٹس نے کانٹینٹ بنانے والوں کے لیے نئے آلات متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

متعارف کرائے جانے والے فیچرز میں سب سے اہم اضافہ ’کولیب‘ فیچر کا ہوگا جس کی مدد سے ’سائیڈ بائی سائیڈ فارمیٹ‘ پر کسی دوسری یوٹیوب ویڈیو یا دیگر شارٹ کے برابر میں شارٹ ریکارڈ کیا جاسکے گا۔

شارٹس کی جانب سے ایک اور فیچر متعارف کرایا جائے گا جو شارٹس فیڈ میں لائیو ویڈیوز کی جھلکیاں دِکھائے گا۔

صارفین جلد ہی اپنے شارٹس میں سوال و جواب کے اسٹِکر بھی شامل کر سکیں گے۔

پلیٹ فارم کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں ’ری کمپوزیشن ٹولز‘ کی آزمائش شروع کی جائے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین یوٹیوب ویڈیوز کو باآسانی شارٹس میں بدل سکیں گے۔

یوٹیوب کی جانب سے کچھ عرصے میں شارٹس کے عوض دیے جانے والے معاوضے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق رواں برس دوسرے سہ ماہی میں 2 ارب لاگڈ اِن صارفین نے ہر ماہ یوٹیوب شارٹس دیکھے۔ 2022 میں یہ تعداد 1.5 ارب تھی۔

گزشتہ ماہ یوٹیوب نے کمپنی کے پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے لازم شرائط میں نرمی کی تھی۔ رواں سال فروری سے یوٹیوب نے تخلیق کاروں کو شارٹس پر چلنے والے اشتہارات کا معاوضہ بھی دینا شروع کیا ہے۔

The post یوٹیوب شارٹس کا تخلیق کاروں کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/U3ol9nr
via IFTTT

No comments