ایلون مسک کا ایکس پر ویڈیو آڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا اعلان https://ift.tt/ENJsWTY
کیلیفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سربرہ ایلون مسک نے ویڈیو اور آڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
جمعرات کو ایکس سربراہ کی جانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئے فیچرز کے لیے صارفین کو فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ ایپل کے آئی او ایس، گوگل کے اینڈرائیڈ اور پرسنل کمپیوٹر پر دستیاب ہوگا۔
Video & audio calls coming to X:
– Works on iOS, Android, Mac & PC
– No phone number needed
– X is the effective global address bookThat set of factors is unique.
— Elon Musk (@elonmusk) August 31, 2023
تاہم، ان کی جانب سے لانچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ٹویٹر کی بطور ایکس ری برانڈنگ کے بعد ایلون مسک نے پیغام رسانی سے لے کر براہِ راست رقوم کی منتقلی تک متعدد سروسز فراہم کر کے پلیٹ فارم کو ایک سپر ایپ میں بدلنے کا عندیہ دیا تھا۔
ایلون مسک پلیٹ فارم پر خبروں کے لنک کے ظاہر ہونے کے متعلق بھی تبدیلی پر کام کر رہے ہیں جو خبر رساں اداروں کی ریچ کو متاثر کر سکے گا۔
The post ایلون مسک کا ایکس پر ویڈیو آڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/cLlzrP9
via IFTTT
No comments