Breaking News

واٹس ایپکی متوقع اپ ڈیٹ صارفین کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے https://ift.tt/UzwLRyK

کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئی فون اور اینڈرائیڈ کے لیے پیش کی جانے والی نئی اپ ڈیٹ ان کا ڈیٹا کو تیزی سے ختم کرسکتی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر روزانہ 100 ارب سے زائد پیغامات، لنک، تصاویر، ویڈیو اور دیگر فائلیں بھیجی جاتی ہیں۔ سروس کی بہتری کے لیے یہ پلیٹ فارم نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے۔

اس ہی سلسلے میں اس واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں ایچ ڈی ویڈیو بھیجنے کی سہولت متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اگرچہ یہ فیچر فی الحال چند بِیٹا ورژن صارفین کو ہی دستیاب ہے لیکن یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین کے ڈیٹا تصرف میں انتہائی اضافہ ہوسکتا ہے۔

فی الحال واٹس ایپ پلیٹ فارم سے بھیجی جانے والی فوٹو اور ویڈیو کے معیار کو کم کرتا ہے تاکہ فائل کا حجم زیادہ بھاری نہ ہو۔ اس کی وجہ سے فائل کم وقت اور ڈیٹا میں بھیجی جاسکتی ہے۔

البتہ، واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق ایچ ڈی آپشن کے متعارف کرائے جانے کے باوجود بھیجی جانے والی ویڈیوز معمولی سی کمپریس کی جائیں گی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ کے شروع میں واٹس ایپ بِیٹا انفو نے بتایا تھا کہ میسجنگ پلیٹ فارم ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کے فیچر پر بھی کام کر رہا ہے۔

The post واٹس ایپ کی متوقع اپ ڈیٹ صارفین کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/TszRFHS
via IFTTT

No comments