واٹس ایپ صارفین نمبر محفوظ کیے بغیر میسج بھیج سکیں گے https://ift.tt/ir9KCPy
کیلیفورنیا: حالیہ دنوں میں صارفین کی سہولت کے لیے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ تیزی سے نئے فیچرز متعارف کروا رہی ہے۔ اس سلسلے کی کڑی کمپنی کی جانب سے ایک نئے فیچر کا اعلان ہے جس کی مدد سے صارفین لوگوں کا نمبر محفوظ کیے بغیر ان کو پیغام بھیج سکیں گے۔
صارفین اس نئے فیچر کو بالکل ویسے ہی استعمال کرسکیں گے جس طریقے سے وہ کسی بھی شخص کو میسج بھیجتے ہیں۔
فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کی ہوم اسکرین پر نئے میسج کے نشان پر کلک کرنے کے بعد سرچ بار میں وہ نمبر درج کرنا ہوگا جس کو وہ میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں درج کیا گیا نمبر ’آپ کے کانٹیکٹس میں موجود نہیں‘ کی کیٹیگری میں واضح ہوگا۔
پروفائل فوٹو اور نمبر کی دائیں جانب ’چیٹ‘ کا آپشن موجود ہوگا جس پر کلک کرتے ہوئے صارفین گفتگو کا آغاز کر سکیں گے۔
فی الحال صارفین صرف ویب لنک کے ذریعے شروع کی گئی گفتگو یا گروپ چیٹ میں کسی ایسے نمبر کو میسج بھیج سکتے ہیں جن کا نمبر محفوظ نہ کیا گیا ہو۔
واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر جلد متوقع ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
The post واٹس ایپ صارفین نمبر محفوظ کیے بغیر میسج بھیج سکیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/vVQL3T8
via IFTTT
No comments