2035 تک چاند پر فٹبال کھیلی جا سکتی ہے https://ift.tt/xlgt23C
لندن: فٹبال دنیا کا سب سے مشہور کھیل ہے لیکن جلد ہی یہ کھیل چاند پر بھی کھیلا جانے والا ہے۔
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ 2035 تک چاند پر فٹبال کھیلی جا سکتی ہے، جس کو کھیلنے کا انداز ممکنہ طور پر دنیا میں کھیلے جانے سے مختلف ہوگا۔
اِنسٹیٹیوشن آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ای ٹی) کے ماہرین نے چاند پر فٹبال کے میچ کے حوالے سے دلچسپ منصوبہ پیش کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق چاند پر کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیمیں پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی اور کھیل 10 منٹ کے چار کوارٹرز میں کھیلا جائے گا۔ ہر کوارٹر کے درمیان کھلاڑیوں کو 20 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا۔
سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ چاند کی سطح پر کھلاڑی روایتی کپڑے پہن کر کھیل نہیں کھیلیں گے بلکہ بھاری بھرکم خلائی سوٹ پہن کر میدان میں اتریں گے جن کے اندر کولنگ سسٹم نصب ہوگا۔
میچ سپروائز کرنے کی ذمہ داری انسان پر نہیں بلکہ ورچوئل اسسٹنس ریفری سے قریب تر ریفریز پر ہوگی۔ یعنی ہولوگرام ریفری پچ پر دوڑتے نظر آئیں اور ورچوئل ریڈ اور ییلو فلیگز دِکھائیں گے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ چاند پر کھیلے جانے والے میچز کا دورانیہ آدھا ہونا چاہیئے تاکہ کھلاڑیوں کی حفاظت کا خیال رکھا جاسکے۔
20 منٹ کا وقفہ ٹیم کو تر و تازہ ہونے میں مدد دینے کے ساتھ آلات کی مرمت کرنے میں بھی مدد دے گا۔
The post 2035 تک چاند پر فٹبال کھیلی جا سکتی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/pLzFDKy
via IFTTT
No comments