Breaking News

واٹس ایپ نے متوقع مختصر ویڈیو پیغام کے فیچر کی مزید تفصیل بتادی https://ift.tt/9fkv1YI

کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے متوقع مختصر ویڈیو پیغام کے فیچرمیں اہم اضافے کا اعلان کر دیا۔ فیچر کی مدد سے صارفین وائس پیغامات کی طرح فوری طور پر ویڈیو پیغامات بھی بھیج سکیں گے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اس فیچر کے متعلق چھوٹا سا کلپ شیئر کیا جس میں دائرے کی شکل میں بھیجی گئی ویڈیو دِکھائی گئی اور بھیجے جانے والےپیغام کے طریقہ کار کو واضح کیا گیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ بھیجے جانے والے ویڈیو پیغام کا دورانیہ 60 سیکنڈ تک ہوسکتا ہے اور وصول کنندہ کے چیٹ کھولنے کے بعد یہ ویڈیو پیغام خود بخود بند آواز کے ساتھ (میوٹ پر) چلے گا۔ اس کے برعکس وائس نوٹ خود بخود نہیں چلتے اور اس کے دورانیے کی کوئی حد بھی نہیں ہوتی۔

صارفین وائس نوٹ کے لیے بٹن کو دبا کر ویڈیو موڈ میں تبدیل کرتے ہوئے ویڈیو میسج بھیج سکیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر دونوں آپریٹنگ سسٹمز یعنی آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آئندہ ہفتوں میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

The post واٹس ایپ نے متوقع مختصر ویڈیو پیغام کے فیچر کی مزید تفصیل بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/nkDXRvj
via IFTTT

No comments