Breaking News

تھریڈز نے پانچ دنوں میں 10 کروڑ صارفین کی حد عبور کرلی https://ift.tt/MyJgBXj

کیلیفورنیا: ٹویٹر کے حریف پلیٹ فارم تھریڈز نے ریلیز کے بعد پانچ دنوں میں ہی 10 کروڑ اکاؤنٹس کا سنگِ میل عبور کرلیا، سماجی رابطے کا پلیٹ فارم 6 جون کو لانچ کیا گیا تھا۔

ٹریکنگ ویب سائٹ کوئیور کوئینٹ کے مطابق لانچ کے بعد پلیٹ فارم پر دو گھنٹوں میں 20 لاکھ، چار گھنٹوں میں 50 لاکھ اور سات گھنٹوں میں 1 کروڑ افراد نے اکاؤنٹ بنایا جبکہ 24 گھنٹوں کے دورانیے میں 3 کروڑ سے زائد افراد اپنا اکاؤنٹ بنا چکے تھے۔

میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم تھریڈز کے صارفین کی بڑھتی تعداد اس لیے بھی اہم ہے کیوں کہ پلیٹ فارم کو پرائیوسی وجوہات کے سبب یورپی یونین میں متعارف نہیں کرایا گیا۔

اب تک اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی بوٹ ہی تیزی سے پھیلتی کنزیومر پروڈکٹ تھی۔ چیٹ جی پی ٹی نے 40 دنوں تک روزانہ 1 کروڑ صارفین اور تقریباً دو ماہ تک 10 کروڑ ماہانہ صارفین کا سنگِ میل عبور کیا تھا۔

یہ تھریڈز کا پہلا مہینہ ہے اور اس نے 10 کروڑ ماہانہ فعال صارفین کی حد عبور کرلی ہے لیکن صارفین کو پلیٹ فارم سے جوڑے رکھنا اصلی امتحان ہوگا۔

The post تھریڈز نے پانچ دنوں میں 10 کروڑ صارفین کی حد عبور کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/437diXk
via IFTTT

No comments