آئی اوایس 17 اپ ڈیٹ کے ساتھ دلچسپ کیمرا فیچر متوقع https://ift.tt/PBmkCUT
کیلیفورنیا: ایپل کی آئی او ایس 17 اپ ڈیٹ اپنے ساتھ کچھ دلچسپ نئے فیچر لانے والی ہے جس میں ایک زبردست کیمرا ٹِرک شامل ہے جو صارف کی تصاویر کو سیدھا کر سکے گی۔
آئی فون کیمرا میں پہلی کچھ ایسی آپشنل سیٹنگز موجود ہیں جو تصاویر کو درست کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ لیکن اس موسمِ خزاں میں متوقع آئی او ایس 17 میں ایپل نے کیمرا لیولنگ فنکشن کو گرِڈ موڈ سے علیحدہ کر کے مزید بہتر کیا گیا ہے۔
یہ نئی اپ ڈیٹ لیولنگ کے آپشن کو ایک انفرادی آپشن بناتے ہوئے، سیٹنگز میں کچھ دیگر پوشیدہ فیچر بھی پیش کیے جا سکتے ہیں۔
اس نئے فیچر تک رسائی صارفین سیٹنگ ایپ میں جا کر کیمرا پر کلک کرنے کے بعد لیول کو اسکرال ڈاؤن کرتے ہوئے کی جاسکتی ہے۔
ٹوگل سوئچ کو سلائیڈ کرنے کے بعد آپ تین سفید لکیریں تلاش کرنے کے لیے اپنے کیمرہ ایپ پر واپس جا سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے فون کو جھکاتے ہیں، تو آپ دیکھیں گے کہ دو چھوٹی لائنیں ہیں جو مستقل رہتی ہیں، جب کہ بیچ میں لمبی لائن آپ کے فون کے ساتھ چلتی ہے۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کی تصاویر سیدھی ہیں، آپ کو تینوں لائنوں کو سیدھ میں لانے کی ضرورت ہوگی، ایک بار جب لائن پیلی ہو جائے گی تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کی تصاویر بالکل متوازن ہیں۔
نیا فیچر آپ کی تصاویر لینے کے بعد انہیں سیدھا کرنے کے اضافی مرحلے کو ہٹا دے گا، اور آپ کو یہ سمجھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے کہ اس کے بغیر اپنے فون کو کیسے برابر کرنا ہے۔
یہ فیچر آئی او ایس 17 اپ ڈیٹ کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا جس کی آمد ستمبر میں آئی فون 15 کے ساتھ متوقع ہے۔
The post آئی اوایس 17 اپ ڈیٹ کے ساتھ دلچسپ کیمرا فیچر متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/scHPXKI
via IFTTT
No comments