Breaking News

واٹس ایپ کمپیوٹر میں استعمال کرنے کیلیے بار کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی https://ift.tt/L8gkXJ6

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کمپیوٹر پر لاگ اِن کرنے کے متبادل طریقہ کار پر کام کر رہی ہے جس میں فون پر بھیجے جانے والے آٹھ ہندسوں کے تصدیقی کوڈ کا استعمال شامل ہے۔

کسی ثانوی ڈیوائس پر کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے واٹس ایپ لاگ اِن کرنا ایک آسان عمل ہے لیکن ایسا کرنا شاید ہر بار ممکن نہ ہو۔ ہمیں متعدد بار ایسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب ہمارا کیمرا خراب ہو اور استعمال نہیں کیا جاسکتا ہو اور بغیر کیمرا استعمال کیے صارفین کسی اور ڈیوائس میں واٹس ایپ نہیں چلا سکتے۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے میٹا کی ذیلی ایپ ’لِنک ود فون نمبر اِنسٹیڈ‘ فیچر پر کام کر رہی ہے۔

لاگ اِن کے اس نئے طریقے کا انتخاب کرتے ہوئے صارف کو اپنے ملک کا کوڈ اور موبائل نمبر درج کرنا ہوگا۔ جس کے بعد واٹس ایپ ایک آٹھ ہندسوں کا کوڈ اصل ڈیوائس پر بھیجے گا۔

فی الحال یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فیچر واٹس ایپ ویب کے لیے پیش کیا جا رہا ہے لیکن مستقبل میں میٹا اس متبادل طریقہ کار کا دائرہ کار دوسری ثانوی ڈیوائسز تک بھی وسیع کرسکتی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ متبادل طریقہ اینڈرائیڈ کے جاری کیے جانے والے تازہ ترین واٹس ایپ بِیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔

The post واٹس ایپ کمپیوٹر میں استعمال کرنے کیلیے بار کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/BwORM09
via IFTTT

No comments