Breaking News

تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے والے صارفین ہوجائیں خبردار! https://ift.tt/PgSvL2I

کیلیفورنیا: میٹا کی جانب سے گزشتہ روز متعارف کرائے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ پر 24 گھنٹوں کے اندر 5 کروڑ سے اکاؤنٹس بنائے گئے۔ لیکن صارفین کو یہ جان کر شدید دھچکا پہنچا ہے کہ اس پلیٹ فارم اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی انہیں کیا قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

سپلیمنٹل پرائیویسی پالیسی میں میٹا کا کہنا تھا کہ صارفین اپنی تھریڈز پروفائل کو کسی بھی وقت غیر فعال تو کر سکتے ہیں لیکن صارفین کی پروفائل ختم اس ہی وقت ہوں گی جب ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم ہوگا۔

میٹا نے اپنی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تھریڈز پروفائل صارف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا حصہ ہے۔

اس خبر کے علم میں آتے ہی صارفین نے ٹوئٹر پر شکایات کا انبار لگادیے اور پلیٹ فارم کو ایک جھانسہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیے بغیر وہ اپنے تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کر سکتے۔ کمپنی جانتی تھی کہ لوگ اس کو فوراً ناپسند کرنے لگیں گے اس لیے انہوں نے یہ جھانسہ بنایا۔

(تصویر: ٹوئٹر)

(تصویر: ٹوئٹر)

ایک اور صارف نے کہا کہ انہوں نے اپنا تھریڈز اکاؤنٹ پہلے ہی غیر فعال کر دیا ہے لیکن یہ اکاؤنٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم کیے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔

(تصویر: ٹوئٹر)

(تصویر: ٹوئٹر)

ایک اور صارف نے تنبیہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تھریڈز پر اکاؤنٹ نہ بنانے کا کہا۔

(تصویر: ٹوئٹر)

(تصویر: ٹوئٹر)

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موزیری نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین اپنی تھریڈز پروفائل کو غیر فعال کرسکتے ہیں، ایسا کرنا ان کے تھریڈز پروفائل اور کونٹینٹ کو چھپا دے گا اور صارفین انفرادی تھریڈز پوسٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سب انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم کیے بغیر ہوسکتا ہے۔

The post تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے والے صارفین ہوجائیں خبردار! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/cNoeErG
via IFTTT

No comments