گانوں کی شناخت کرنے والی شیزام ایپ کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا https://ift.tt/ujWXwsT
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی موسیقی شناخت کرنے والی ایپ شیزام کی اپ ڈیٹس جاری کر دیں ہیں۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے بعد یہ ایپ ٹِک ٹاک، اِنسٹاگرام اور یوٹیوب جیسی ثالث فریق ایپ پر میوزک کو پہچان سکیں گی۔
ایپل کے مطابق صارفین شیزام ایپ کھولیں، نیلا بٹن دبائیں اور واپس اس ایپ میں آجائیں جہاں چلنے والی موسیقی کی شناخت وہ کرنا چاہتے ہیں۔
شیزام ایپ گانے سننے کے لیے آئی فون کے مائیک کا استعمال کرتی ہے اور دوسری ایپ کے استعمال کے دوران یہ اس ایپ پر موسیقی سن سکتی ہے۔ کچھ سیکنڈوں میں گانے کی شناخت کے بعد ایپ پر واپس آ کر گانے کا نام اور معلومات دیکھی جاسکتی ہے۔
اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے صارف کو یوٹیوب ایپ سے نکلنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ گانے کی شناخت ہونے کے بعد ایک نوٹی فکیشن ظاہر ہوتا ہے اور صارف اس کو دبا کر شیزام ایپ میں جا کر مزید معلومات حاصل کر سکتاہے۔
آئی فون صارفین شیزام ایپ ایپ اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
The post گانوں کی شناخت کرنے والی شیزام ایپ کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/dGjw5gs
via IFTTT
No comments