Breaking News

ٹوئٹر پرنئی پابندیاں کون سا ٹوئٹر اکاؤنٹ کتنی ٹوئٹس پڑھ سکتا ہے https://ift.tt/8FIizjN

ٹوئٹر کی جانب سے ایسی پالیسی متعارف کرائی گئی ہیں جس کے بعد مختلف ٹوئٹر اکاؤنٹس کے صارفین محدود تعداد میں ٹوئٹس پڑھ سکیں گے۔  

ٹوٹئر کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر پر یومیہ ٹوئٹس پڑھنے کی تعداد کو ایک محدود دائرے میں لایا جارہا ہے جس کا مقصد بڑے پیمانے پر ڈیٹا اسکریپنگ اور سسٹم میں خرابی کو روکنا ہے۔
پہلے تو ایلون مسک نے ابتدائی طور پر کہا کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے صارفین روزانہ 6000 پوسٹس پڑھ سکیں گے جب کہ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس روزانہ 600 پوسٹس تک محدود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس روزانہ 300 پوسٹس تک محدود ہیں۔
بعدازاں انہوں نے اس میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تصدیق شدہ صارفین کے لیے 10,000 پوسٹس فی دن، غیر تصدیق شدہ کے لیے 1,000 پوسٹس اور نئے غیر تصدیق شدہ صارفین کے لیے روزانہ 500 پوسٹس تک پڑھنے کی عارضی حد بڑھا دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ پابندیوں کے نتیجے میں صارفین کو کئی سو ٹویٹس کے ذریعے اسکرول کرنے کے بعد دن کے لیے ٹوئٹر سے لاک آؤٹ کیا جا سکتا ہے۔

 

The post ٹوئٹر پرنئی پابندیاں؛ کون سا ٹوئٹر اکاؤنٹ کتنی ٹوئٹس پڑھ سکتا ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/WGfg6wF
via IFTTT

No comments