دنیا کا پہلا جوہری تجربہ، تابکاری اثرات 46 امریکی ریاستوں تک پہنچے https://ift.tt/PBmkCUT
نیواڈا: جولائی 1945 میں مین ہیٹن پروجیکٹ کے جوہری دھماکے کے تابکاری اثرات سے 46 امریکی ریاستیں متاثر ہوئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق جولائی 1945 کے ایٹمی ٹیسٹ جسے ’ٹرینٹی‘ کا نام دیا گیا تھا، ملک کا پہلا جوہری تجربہ تھا اور دھماکے کے کچھ ہی دنوں میں اس کے تابکاری اثرات میکسیکو اور کینیڈا تک پہنچ گئے تھے۔
محققین نے نیو میکسیکو اور نیواڈا میں 1945 سے 1962 تک جوہری تجربات کے نتائج کا جائزہ لیا جس میں پتہ چلا کہ امریکا میں 101 سے زائد جوہری ہتھیاروں کے تجربات کیے گئے جو متاثرہ ریاستوں میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنے اور لوگوں کو تابکاری کا سامنا کرنا پڑا۔
تحقیق کی سربراہی پرنسٹن یونیورسٹی کے سائنس اور عالمی سلامتی کے پروگرام کے ایک سائنسدان، سیبسشین فلپ نے کی۔ فلپ نے نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک بہت اہم تحقیق ہے۔
انہوں نے تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ 101 جوہری تجربات ہوئے لیکن تابکاری اثرات کو مکمل طور پر سمجھنے کیلئے وقت اور دائرہ کار محدود تھا۔ اسی طرح طبیعیات دانوں اور ڈاکٹروں نے جوہری دھماکوں کی رسائی کو کم سمجھا اور اس طرح کی چیزوں کو ٹریک کرنے کے لیے اس وقت کوئی قومی نظام بھی موجود نہیں تھا۔
مزید برآں ٹرینٹی ٹیسٹ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں تقریباً 24.8 کلوٹن TNT کے برابر بارودی مواد تھا، اس کی قانون سازی میں دھماکے کی ممکنہ نمائش اور اسکے اثرات اور دائرہ کار کا جائزہ شامل نہیں تھا۔
The post دنیا کا پہلا جوہری تجربہ، تابکاری اثرات 46 امریکی ریاستوں تک پہنچے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/xcBaTD9
via IFTTT
No comments