امریکا میں مچھرمار ڈرون کی ازمائش کامیاب https://ift.tt/8FIizjN
کیلیفورنیا: امریکا میں ڈرون سے ایک انوکھا کام لیا گیا ہے۔ اس بار وہ مچھرمار اسپرے کررہے ہیں جس میں غیرمعمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصوں کے تالابوں، دلدلی علاقوں اور پانی میں گھری دبیز گھاس کے پر ڈرون کے ذریعے چھوٹے ذرات اسپرے کئے گئے ہیں۔ ان ذرات میں بیکٹیریا موجود ہیں جو مچھروں کے کیڑوں (لاروا) کو تلف کرتے ہیں۔ اس کا مقصد مچھروں کی انسانوں تک رسائی کو روکنا ہے۔
کیلیفورنیا میں ہرسال برسات کے بعد مچھروں کی بڑی تعداد انسانوں کے لیے سوہانِ روح بن جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جامعہ کیلیفورنیا کے ماہرین نے اس دلدلی علاقےمیں مچھروں کی نرسری تباہ کرنے کے لیے ڈرون بنائے ہیں۔ 2000 مربع کلومیٹروسیع اس علاقے میں عام علاقوں کے مقابلے میں تین گنا زائد مچھر پیدا ہوتےہیں۔
ڈرون اس جگہ بھی جاتے ہیں جہاں انسان کا پہنچنا محال ہے۔ ایک ڈرون دو منٹ فی ایکڑ رقبے پراسپرے کرسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈرون سے مقامی پرندوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
ڈرون بیکٹیریا والے ذرات نیچے پھینکتے ہیں جنہیں لاروا کھاتے ہیں اور یوں لاروا تیزی سے مرنے لگتے ہیں۔ اس طرح مچھروں کو کیڑے بننے کے عمل میں ہی تلف کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں تمام تر ترقی کے باوجود مچھر سے متاثر ہونے کی شرح بہت زیادہ ہے۔ اب ڈرون ٹیکنالوجی سے اس پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔
The post امریکا میں مچھرمار ڈرون کی آزمائش کامیاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/YPX64oT
via IFTTT
No comments