Breaking News

کھلنے اور بند ہونے والی ڈجیٹل ڈسپلے کی حامل جدید خردبین https://ift.tt/ULrk0iH

ہانگ کانگ: جدت نے روایتی سائنسی آلات کو بھی چار چاند لگادیئے ہیں۔ اس ضمن میں ایک اہم ایجاد آپ کے سامنے ہے۔ اسے ای مائیکرواسکوپ کا نام دیا گیا ہے جس کی کراؤڈ فنڈنگ جاری ہے۔

یہ خردبین کسی بھی نمونے کو 1600 گنا بڑا کرکے دکھاتی ہے، تمام احوال ایک فورکے ٹچ اسکرین ڈسپلے پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ خردبین آپ کو خردبینی اشیا کی ویڈیو اور اعلیٰ ترین تصاویر لینے کا اہل بناتی ہے جسے 9 انچ وسیع ڈسپلے پر دیکھا جاسکتا ہے۔ پھر اسی ڈسپلے سے آپ دنیا بھر ویڈیو اور تصاویر بھی بھیج سکتے ہیں۔

ای مائیکرواسکوپ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے آسانی سے فولڈ کیا جاسکتا ہے یعنی کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ اس خردبین کا تکنیکی نام بی 1600 ہے۔ اس کے ساتھ تین مختلف لینس بھی دیئے جارہے ہیں جو کسی بھی انتہائی چھوٹی چیز کو تین مختلف جسامت کا کرکے دکھاتےہیں۔

چارج ہونے والی خردبین میں 4000 ایم اے ایچ کی بٹیری لگائی ہے۔ اسے جراثیم کی شناخت، باریک آلات مثلاً قیمتی مشینی گھڑیوں کی مرمت اور دیگر سائنسی کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی ایپ پی سی، لیپ ٹاپ اور فون پر انسٹال کرکے اس سے مائیکرواسکوپ کو باہم منسلک کیا جاسکتا ہے۔

یوایس بی کی بدولت اسے تیزی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس کی تعارفی قیمت 249 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

The post کھلنے اور بند ہونے والی ڈجیٹل ڈسپلے کی حامل جدید خردبین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/8jsvYTm
via IFTTT

No comments