Breaking News

سام سنگ نے دو فلپ اور فولڈ فون اور دو واچ سے پردہ اٹھا دیا https://ift.tt/h3nXmV7

سیؤل ، جنوبی کوریا: سام سنگ نے ایک شاندار تقریب میں اپنی نئی مصنوعات پیش کر دی ہیں جن میں گیلکسی زیڈ فولڈ فور اور گیلکسی فلپ فور کے علاوہ دو عدد جدید واچ بھی شامل ہیں۔

جہاں تک قیمت کا سوال ہے تو گیلکسی زیڈ فولڈ فور کی قیمت 1800 ڈالر اور فلپ فور فون کی قیمت 1000 ڈالر رکھی گئی ہے۔ ان میں اسنیپ ڈریگن 8 پلیس جنریشن ون چپ سیٹ اور دیگر جدتیں رکھی گئی ہیں۔ تاہم واچ 5 کی قیمت 280 ڈالر اور گیلکسی واچ 5 پرو کی قیمت 450 ڈالر رکھی گئی ہے۔

اسی کے ساتھ ایئربڈز کی قیمت بھی ہوشربا ہے یعنی شوردبانے (نوائز کینسلیشن) خواص والے بڈز کی قیمت 230 ڈالر رکھی گئی ہے۔

سام سنگ نے دونوں اسمارٹ فون پر خاصی محنت کی ہے یعنی فولڈ تھری کے مقابلے میں نئے فون میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن ون کا ٹی ایس ایم سی ورژن لگایا گیا ہے۔ اس سے فون ٹھنڈا رہتا ہے اور بیٹری کفایت سے خرچ کرتا ہے۔ تمام فولڈایبل فون میں 12 جی بی کی ریم ہے اور مزید رقم خرچ کرکے 256 جی بی کی اسٹوریج کو ایک ٹیرابائٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اویل ای ڈی اسکرین کے ساتھ اس کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے اور فون کے درمیان ایک کریز یا نشان ہے جہاں سے فون کھلتا اور بند ہوتا ہے۔ اس کے ڈسپلے کے اندر بھی ایک کیمرہ رکھا گیا ہے۔ اس کا ڈسپلے بھی 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے کا حامل ہے۔

فولڈ فورن میں بہترین کیمرہ لگایا گیا ہے جو بالخصوص کم روشنی میں اضافی پکسل کی بدولت بہترین تصاویر لیتا ہے۔ اس میں ٹیلی فوٹو کیمرہ بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ دیکھنے پر یہ فولڈ تھری جیسا ہی ہے۔

اس کی اطراف میں فنگرپرنٹ سینسر ہے، جہاں تک اسپیکر کا تعلق ہے تو وہ اوپر اور نیچے کی جانب آواز پھینکتے ہیں۔ فولڈ تھری کا فریم خاصا چمکیلا تھا جسے اب میٹ فنش المونیئم فریم سے بدلا گیا ہے۔ فولڈ فور کا اسکرین ایس پین کی سپورٹ کرتا ہے جس کے لیے اسکرین کو بہترین بنایا گیا ہے۔

The post سام سنگ نے دو فلپ اور فولڈ فون اور دو واچ سے پردہ اٹھا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/rjky7s9
via IFTTT

No comments