Breaking News

ایپل کا آئی فون کی بیٹری کے لیے نیا فیچر متعارف https://ift.tt/2K7T5er

کیلیفورنیا: ایپل کی جانب سے آئی او ایس 16 کی پانچویں اپ ڈیٹس میں بیٹری کے نشان کی تجدید کردی گئی جس کے بعد اب بیٹری کے نشان پر یہ دیکھا جاسکے گا کہ فون کی بیٹری کتنی فی صد باقی رہ گئی ہے۔

موجودہ آئی فونز جن میں فیس آئی ڈی ہے ان میں نوچ کے دونوں جانب ٹرو ڈیپتھ کیمرا ہارڈوریئر ہونے کے سبب جگہ کے فقدان کی وجہ سے بیٹری کی مقدار فی صد میں موجود نہیں ہے۔نیا ڈیزائن بیٹری کےاشاریے میں مخصوص بیٹری لیول کو شامل کرتا ہے جس سے ایک ہی نظر میں بیٹری کے متعلق بہتر اندازہ ہوجاتا ہے۔

آئی او ایس 15 اس سے قبل آئی او ایس ک ورژنز میں بیٹری کا نشان صرف بیٹری کی سطح دِکھاتا تھا۔ تفصیلی معلومات جاننے کے لیے آئی فون صارف کو کنٹرول سینٹر یا ٹوڈے سینٹر ویو میں جا کر بیٹری ویجیٹ دیکھنا پڑتا تھا۔

بیٹری کانشان بیٹری کی سطح اور آئی فون وال پیپر کےرنگ کی نسبت سے اپنے رنگ تبدیل کرتا ہے۔ مثال کے طور پر تصویر میں چارجنگ کے دوران بیٹری کا نشان ہرا ہے اور چارجنگ کا نشان آویزاں ہے۔

تصویر: MacRumors

تصویر: MacRumors

بیٹری پرسینٹ ایج کو سیٹنگ ایپ میں بیٹری سیکشن میں جاکر کھولا یا بند کیا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر آئی فون 12 منی، آئی فون 13 منی، آئی فون 11 یا آئی فون ایکس آر کے علاوہ ان اکثریت آئی فونز جن میں نوچ موجود ہے، میں دستیاب ہوگا۔

The post ایپل کا آئی فون کی بیٹری کے لیے نیا فیچر متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/btHYq9o
via IFTTT

No comments