Breaking News

واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ متعارف کرانے جارہا ہے https://ift.tt/9RmEOkc

کیلیفورنیا: انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ’اسٹیلتھ موڈ‘ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف اس بات کا تعین کرسکیں گے کہ کون ان کو واٹس ایپ پر آن لائن دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔

یہ فیچر میٹا کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ کی جانب سے اعلان کیے جانے والے تین نئے پرائیویسی فیچرز میں سے ایک ہے۔

زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم صارفین کے پیغامات کی حفاظت اور گفتگو کو نجی رکھنے کے لیے نئے طریقےمتعارف کراتے رہیں گے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کے مطابق ان تین نئے پرائیویسی آلات کو پیغامات بھیجتے وقت بطور اضافی حفاظتی جہتوں کے متعارف کرایا جارہا ہے۔

زکربرگ کا کہنا تھا کہ نئے پرائیویسی فیچر جو واٹس ایپ میں متعارف کرائے جارہے ہیں ان میں گروپ سے بغیر کسی کے علم میں آئے خارج ہونا،اس چیز کو کنٹرول کرنا کہ کون آپ کو آن لائن دیکھ سکتا ہے کون نہیں اور صرف ایک بار کھلنے والے میسجز کے اسکرین شاٹ نہ لے سکنا شامل ہیں۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ کا فیچر اس ماہ متعارف کرائے گا جس کےبعد صارفین اپنے منتخب شدہ لوگوں کے سامنے ہی آن لائن ظاہر ہوں گے۔

The post واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ متعارف کرانے جارہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/mYrxhKC
via IFTTT

No comments