کم درجے کی ویب سائٹس کو گوگل سرچنگ میں پیچھے کرنے پر کام شروع https://ift.tt/bwEQfhO
سان فرانسسكو: گوگل نے اپنے سرچ الگورتھم میں کچھ بنیادی تبدیلیاں کی ہیں جو ایس ای او کے تحت نئی تکنیک کا بھی تقاضا کرتی ہیں۔
توقع ہے کہ اس طرح سرچ کے بعد قدرے اہم ویب سائٹ یا بہتر نتائج سامنے آئیں گے جو مروجہ ان ویب پیجز سے قدرے مختلف ہوتے ہیں جنہیں سرچ انجن رزلٹ پیجزیا ایس ای آر پی کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نیا الگورتھم خود ایس ای او ماہرین کے لیے بھی کسی چیلنج سے کم نہ ہوگا۔
پھرگوگل نے خود کہا ہے کہ وہ متن (کانٹینٹ) کی گہرائی اور معیار پر زیادہ توجہ دے رہا ہے جس سے ایس ای او طریقہ کار میں بدلاؤ ممکن ہے۔ اس طرح گھٹیا اور کم درجے کی ان ایگریگیٹر ویب سائٹس کی حوصلہ شکنی ہوگی جو سرچ انجن کے مشہور کی ورڈز اور اصلاحات استعمال کرکے ویب ٹریفک اپنی جانب کھینچتی رہتی ہیں۔
گوگل نے کہا ہے کہ اس ضمن میں کانٹیکٹ اَپ ڈیٹ کی تفصیلات اگلے ہفتے جاری ہوں گی کیونکہ گوگل رینکنگ ویب سائٹ کی بجائے لوگوں کی حقیقی مددگار ویب سائٹ کو اہمیت دینا ہے تاکہ سرچ انجن کو بہتر اور حقیقی بنایا جائے۔
اس طرح کم معیار کا غیر حقیقی یا ان اوریجنل مواد گوگل سرچ میں اوپر نہیں آسکے گا جبکہ اصل اور مددگار ویب سائٹ ہی اوپر دکھائی دیں گی۔
گوگل نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بار تعلیم، تفریح، خریداری اور ٹیکنالوجی سے وابستہ آن لائن معلومات اور ویب سائٹ پر بطورِ خاص توجہ دی جائے گی لیکن دوبارہ کہا کہ ہمارے الگورتھم پر اثر انداز ہو کر اسے جُل دینے والی کم درجے کی ویب سائٹ کو نشانہ بناتے ہوئے نظرانداز کیا جائے گا۔
بآلفاظ دیگر اگر آپ ایس ای آر پی رینکنگ کے لیے محض چند کی ورڈز سے سطحی ویب سائٹس کو اوپر لانا چاہتے ہیں تو اب یہ ممکن نہ ہوگا بلکہ وہ مزید پیچھے پہنچتی جائے گی۔
گوگل نے کہا کہ اس کی خواہش ہے کہ لوگوں تک درست، گہری اور بہترین معلومات پہنچے اور اس کے لیے الگورتھم کو ہر موقع پر بہتر سے بہترین بنایا جاتا ہے۔
The post کم درجے کی ویب سائٹس کو گوگل سرچنگ میں پیچھے کرنے پر کام شروع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/sAX8BtY
via IFTTT
No comments