Breaking News

صارفین کی پرائیویسی بنیادی حیثیت رکھتی ہے، میٹا حکام https://ift.tt/IWySKmk

اسلام آباد: معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی پرائیویسی پالیسی مینیجر برائے ایشیا پیسفک آریان ہیمی نیز کا کہنا ہے کہ رازداری پر مبنی کمیونی کیشن پلیٹ فارم ہونے کے ناتے لوگوں کی معلومات کا تحفظ میٹا کے ویژن میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےگزشتہ روز اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستانی صحافیوں کےلیے اپنی پرائیویسی پالیسی کے بارے میں میڈیا بریفنگ سیشن میں بریفنگ دیتے ہوئے اور میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔

میٹاکی پرائیویسی پالیسی مینیجربرائےایشیا پیسفک آریان ہیمی نیز نےصحافیوں کوکمپنی کےپلیٹ فارمز پر صارف کے ڈیٹا اور معلومات کی حفاظت کی پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رازداری پر مبنی کمیونی کیشن پلیٹ فارم ہونے کے ناتے لوگوں کی معلومات کا تحفظ میٹا کے ویژن میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹا کےلیے معلومات کی رازداری بنیادی اہمیت کی حامل ہے اور کمپنی کے سبھی لوگ اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میٹا لوگوں کو ان کے رازداری کے انتخاب پر زیادہ سے زیاد اختیار دینے کےلیے پرعزم ہے۔ یہی وجہ ہےکہ کمپنی نے زیادہ شفافیت اور ڈیٹا کےاستعمال کےطریقہ پر کنٹرول فراہم کرنےکےلیے ٹولز بنائے ہیں۔میٹا اپنے صارفین کو ان کی معلومات کی رازداری پر اختیار دینے کےلیے متعدد ٹولز فراہم کرتاہے۔ان ٹولزمیں ’پرائیویسی چیک اپ‘، ’پرائیویسی شارٹ کٹس‘،’ منیج ایکٹیویٹی‘، ’آڈینس سلیکٹر ٹول‘، ’مجھے کون تلاش کر سکتا ہے؟‘ اور ’پرائیویسی سینٹر‘ شامل ہیں۔

ان کے مطابق یہ ٹولز پرائیویسی، سیکیورٹی اور اشتہارات کنٹرول کرنے کی سیٹنگز کو صارفین کےلیے مزید قابل رسائی بناتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ فیصلہ کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں کہ ان کی جانب سے شیئر کیا گیا مواد کون کون دیکھ سکتا ہے اور لوگ انہیں فیس بک پر کیسے تلاش کرسکتے ہیں۔ پرائیویسی سینٹر فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر کا معلوماتی مرکز ہے جو رازداری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ مفید معلومات فراہم کرتا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ میٹا، لوگوں کو اپنی مصنوعات اور اشتہارات پرمزیدمعلومات اورکنٹرول دےکرلوگوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اس کے ڈیٹا کے انتظام کے طریقوں کو سمجھ سکیں اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ انہیں دکھائے جانے والے اشتہارات اور رازداری کے اصولوں میں کوئی تضاد نہ ہو۔

آریان ہیمی نیز نے بتایا کہ میٹا اشتہارات کے حوالے سے اپنی ترجیحات کےانتخاب کا اختیار بھی صارفین کو دیتا ہے تاکہ لوگ میٹا کی جانب سے ان کی پروفائل معلومات اور فیس بک اور ویب سائٹس یا فیس بک سے باہر استعمال ہونے والی ایپس پر ان کی معلومات اور سرگرمیوں کی بنیاد پر متعین کردہ ترجیحات میں رد و بدل کرسکیں میٹا ٹولز، جیسا کہ ’مجھے یہ اشتہار کیوں دکھایا جارہا ہے؟ ‘اور ’مجھے یہ پوسٹ کیوں دکھائی جارہی ہے؟‘ صارفین کو اپنی نیوز فیڈ پر کسی بھی اشتہار یا پوسٹ پر کلک کرکے اپنی ترجیحات میں رد وبدل کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ میٹا اپنی مصنوعات میں پرائیویسی کنٹرول ڈیزائن کرنے کےلیے ڈیٹا کےتحفظ اور رازداری کے قانون، سیکیورٹی، انٹرفیس ڈیزائن، انجینئرنگ، پروڈکٹ مینجمنٹ، اور عوامی پالیسی جیسے شعبوں کے ماہرین کی رہنمائی حاصل کرتا ہے۔ کمپنی کی پرائیویسی ٹیم تمام مصنوعات کی تیاری کے ہر مرحلے میں لوگوں کی معلومات کے تحفظ کو پیش ِ نظر رکھتی ہے۔

آریان ہیمی نیز نے یہ بھی بتایا کہ میٹا پلیٹ فارمز پر دستیاب ٹولز جیسے کہ ’سیکیورٹی چیک اپ‘، ’ٹو فیکٹر ویری فکیشن‘، ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ اور ‘تھرڈ پارٹی ایپس’ کےلیے مقررہ اضافی نگرانی کا عمل معلومات کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں میٹا لوگوں کو ان کے ڈیٹا پر اضافی کنٹرول اور انتخاب کی قوت فراہم کرتا ہے اور انہیں اپنی پوسٹ وغیرہ حذف کرنے یا ڈیٹا کو دوسری سروسز میں منتقل کرنے کےلیے سہولیات فراہم کرتا ہے کیونکہ میٹا کا ماننا ہے کہ آزاد اور بلا قیمت انٹرنیٹ کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو اپنا ڈیٹا دوسری ایپس اور سروسز پر منتقل کرنے کا اختیار ہونا چاہیئے۔میٹا صارفین کی معلومات کسی کو فروخت نہیں کرتا۔شراکت داروں اور تھرڈ پارٹیز کو جن کے پاس مخصوص ڈیٹا تک رسائی ہے ان کو میٹا کے فراہم کردہ معلومات کے استعمال اور افشاء کیے جانے سے متعلق سخت قواعد پر عمل کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میٹا میں، پرائیویسی اور سیکیورٹی سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانے کا عمل ہمیشہ سے جاری ہے اور کمپنی اپنے صارفین کو اپنے پلیٹ فارمز پر بہترین تجربہ دینے کے لیے سرمایہ کاری اور اختراعات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

The post صارفین کی پرائیویسی بنیادی حیثیت رکھتی ہے، میٹا حکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/XkzMapO
via IFTTT

No comments