Breaking News

گرافین کی مدد سے برقی کچرے سے سونا نکالنا ممکن https://ift.tt/I1hVs4X

بیجنگ: دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں کروڑوں ٹن برقی کچرا (الیکٹرونک ویسٹ) پیدا ہوتا ہے جس میں سونا بھی موجود ہوتا ہے۔ تاہم اب گرافین کی مدد سے ماحول دوست انداز میں سونا اخذ کیا جاسکتا ہے جو اس سے قبل مشکل، وقت طلب اور ماحول پر بھاری ہوتا ہے۔

برقی سرکٹ اور پروسیسر میں سونا عام استعمال ہوتا ہے لیکن اسے نکالنے کا اب تک کوئی مناسب طریقہ سامنے نہیں آسکا تھا۔ اب مانچسٹر یونیورسٹی، سنگہوا یونیورسٹی اور چینی اکادمی برائے ساننسس نے مشترکہ طور پر گرافین سے برقی کوڑے سے سونا نکالنے کا مؤثر طریقہ دریافت کیا ہے۔

سب سے پہلے برقی کچرے کو جمع کرکے اس ایک محلول میں گھلایا جاتا ہے۔ اس کے بعد گرافین آکسائیڈ کی ایک باریک پرت استعمال کی گئی جس کے بعد اس کی سطح پر سونا جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ صرف ایک گرام گرافین ایک حصے فی ارب محلول سے بھی سونے کی 95 فیصد تعداد کشید کرکے ایک جگہ جمع کر لیتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ محلول میں موجود دیگر دھاتوں کو جمع نہیں ہونے دیتا ہے۔ آخر میں گرافین کی پرت جلا دی جائے تو جو کچھ بچتا ہے وہ بھی خالص سونا ہی ہوتا ہے۔

اس طرح سونا کوڑے میں جانے کی بجائے آسانی سے جمع کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ یہ لیکٹرو کیمیکل عمل ہے لیکن گرافین کا جادو اس میں سرچڑھ کر بوتا ہے۔ دوسری جانب سونے کی بڑی مقدار کو بازیافت کرکے دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس کی تفصیلات نیچر کمیونکیشن نامی جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔

The post گرافین کی مدد سے برقی کچرے سے سونا نکالنا ممکن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/7KzqLsy
via IFTTT

No comments