واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں اہم تبدیلی متعارف کرانے جارہا ہے https://ift.tt/C9vMyQr
کیلیفورنیا: انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے حال ہی میں صارفین کے لیے کئی اہم فیچر متعارف کرائے ہیں جن میں مخصوص لوگوں سے اپنا آن لائن اسٹیٹس چھپانا، بغیر اطلاع کے گروپ چھوڑنا وغیرہ شامل ہیں۔ اب واٹس نے اپنے بِیٹا صارفین کے لیے اسٹیٹس کے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے جارہاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سےمتعارف کرائے گئے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین بِیٹا ورژن میں صارفین کی چیٹ لسٹ میں اسٹیٹس ظاہر ہو رہے ہیں۔
وائرل ہونے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے واٹس ایپ پر لگائے جانے والے اسٹیٹس اب کچھ بِیٹا صارفین کی چیٹ لسٹ میں نمایاں ہو رہے ہیں۔تاہم، اسٹیٹس کا ٹیب اپنی جگہ برقرار ہے۔
نئی یوزر انٹرفیس تبدیلی صرف ایک شاٹ کٹ کے طور پر سامنے آئی ہے نہ کہ یہ مذکورہ ٹیب کی جگہ لے گی۔
یہ نئی تبدیلی مخصوص بِیٹا صارفین جو فیچرز کی آزمائش کرتے ہیں ان کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم، تشکیل کے مراحل سے گزرنے والی اس فیچر کے عام سطح پر اجراء کے لیے صارفین کو انتظار کرنا پڑے گا۔
The post واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں اہم تبدیلی متعارف کرانے جارہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/EZoFCn5
via IFTTT
No comments