Breaking News

روس کا ٹک ٹاک سمیت متعدد غیر ملکی کمپنیوں کے خلاف تعزیری اقدامات اٹھانے کا اعلان https://ift.tt/bwEQfhO

ماسکو: روس نے ٹِک ٹاک، ٹیلی گرام، زوم، ڈِس کورڈ اور پِنٹریسٹ سمیت متعدد غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف تعزیری اقدامات لینے کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کو مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ذرائع ابلاغ کی نگرانی کرنے والے روس کے سرکاری ادارے روسکوم نیڈزورکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات کمپنیوں کی جانب سے غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر لیے جائیں گے اور ان اقدامات کا اطلاق تب تک رہے گا جب تک کمپنیاں مطالبات کو پورا نہیں کرتیں۔

تاہم، ادارے کی جانب سے لیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے نہیں بتایا گیا۔

روس کی جانب سے آئی ٹی کمپنیوں، بشمول گوگل، کو مسلسل جرمانہ عائد کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ روس کے مطابق کمپنیوں نے روسی فوج کے متعلق ’گمراہ کن خبریں‘ پھیلا کر نئے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

روس نے یوکرین پر کیے گئے حملے کو ’اسپیشل ملٹری آپریشن‘ کا نام دیا ہے۔ مارچ میں روسکوم نیڈزور نے خبردار کیا تھا کہ اگر کسی نے اس فوجی مہم کو حملہ یا جنگ مسلط کرنے سے تشبیہ دی تو اس ویب سائٹ کو بلاک کردیا جائے گا۔

گزشتہ منگل کو روسی عدالتوں نے امریکا کی لائیو اسٹریمنگ سروس ٹوئچ اور میسنجر سروس ٹیلی گرام پر ملٹری سینس شپ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بالترتیب 33 ہزار ڈالرز اور 1 لاکھ 79 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

The post روس کا ٹک ٹاک سمیت متعدد غیر ملکی کمپنیوں کے خلاف تعزیری اقدامات اٹھانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/9eqs30l
via IFTTT

No comments