انسٹاگرام ’کینڈِڈ چیلنج‘ نامی نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے https://ift.tt/NuDoGgz
کیلیفورنیا: فوٹوشیئرنگ ایپ اِنسٹاگرام کینڈِڈ چیلنج نامی ایک نیافیچر متعارف کرانے جارہی ہے جو بڑی حد تک ’بی ریئل‘ نامی ایک ایپ سے مشابہت رکھتا ہے۔
بی ریئل ایک فرنچ ایپلی کیشن ہے جس میں ایپ کی جانب سے صارفین کو روزانہ دن میں کسی بھی وقت ایک نوٹی فیکیشن موصول ہوتا ہے جس کے تحت صارفین کو دو منٹ کے اندر کوئی تصویر کھینچ کر اپ لوڈ کرنی ہوتی ہے۔ اس ایپ کا مقصد ہے کہ یہ معلوم ہوسکے کہ پلیٹ فارم پر موجود آپ کے دوست حقیقت میں کیسے ہیں۔
انسٹاگرام کے اس فیچر، جو ابھی متعارف نہیں کرایا گیا ہے، کی نشاندہی ایپلی کیشنز کی ریورس انجینیئرنگ اور آئندہ آنے والے اپ ڈیٹس کے ابتدائی ورژن کا کھوج لگانے کےلیے مشہور ایک ڈیویلپر الیسینڈرو پیلوزی نے کی۔
#Instagram is working on IG Candid Challenges, a feature inspired by @BeReal_App
ℹ️ Add other’s IG Candid to your story tray. And everyday at a different time, get a notification to capture and share a Photo in 2 Minutes. pic.twitter.com/caTCgUPtEV
— Alessandro Paluzzi (@alex193a) August 22, 2022
انسٹاگرام کے ایک ترجمان نے اس فیچر کی تصدیق کی تاہم کسی قسم کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔
ایلیسینڈرو کے مطابق کینڈِڈ چیلنجز میں شریک انسٹاگرام صارفین کو ہر دن مختلف وقت پر اپنے اطراف کی تصویر کھینچنے کے لیے ایک نوٹی فیکیشن ملے گا۔
نوٹی فیکیشن ملنے کے بعد انسٹاگرام کیمرا سامنے اور پشت پر موجود شوٹر کے ساتھ کُھل جائے گا اور صارفین کے پاس تصویر کھینچنے کےلیے دو منٹ ہوں گے۔چیلنجز کے ذریعے شیئر کیا گیا کونٹینٹ اسٹوریز ٹرے میں ظاہر ہوگا۔
The post انسٹاگرام ’کینڈِڈ چیلنج‘ نامی نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/GB4MWgY
via IFTTT
No comments