Breaking News

بڑے شہابی پتھروں کی ٹکر سے زمین کونئی شکل ملی، تحقیق https://ift.tt/MNJ5foR

پرتھ: سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ زمین پر موجود برِاعظم زمین سے ٹکرانے والے بڑے شہابی پتھروں کے سبب نمودار ہوئے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق ہماری زمین کے ابتدائی ایک ارب برس میں اس پر خلائی اشیاء کی خوب بمباری ہوئی۔

محققین کا طویل عرصے سے یہ ماننا تھا کہ ان تصادمات نے براعظموں کو تشکیل دینے میں مدد دی لیکن اس بات کا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔اب محققین نے قدیم شہابی پتھروں کا معائنہ کرتے ہوئے ہماری زمین کے ماضی میں ان کا اہم کردار دریافت کیا ہے۔

مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں قائم کرٹِن یونیورسٹی کے ٹِم جانسن کا کہنا تھا کہ مغربی آسٹریلیا کے پِلبارا خطے کی چٹانوں میں زِرکون نامی معدنی کی باریک کرچیوں کا معائنہ کر کے ان بڑے شہابی پتھروں کی ٹکروں کے متعلق معلوم ہوا۔

یہ خطہ زمین کا ایسا خطہ ہے جہاں قدیم باقیات اب تک سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان زِکرون کی کرچیوں میں آکسیجن کے ہم جا (آئسوٹوپس) کی ترتیب کے مطالعے سے ’اوپر سے نیچے‘ کی جانب جانے کے عمل کے متعلق علم ہوا جس کی شروعات سطح کے قریب چٹانوں کے پگھلنے سے ہوتی ہے اور گہرائی میں جاتی ہے جس کے ساتھ شہابی پتھر کے تصادم کے ارضیاتی اثرات نمودارہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محققین کی تحقیق سے اس بات کا پہلا ٹھوس ثبوت ملا ہے کہ یہ عمل بڑے شہابی پتھروں کے تصادمات سے شروع ہوا جو بالآخر برِاعظم بننے کا سبب بنا۔

The post بڑے شہابی پتھروں کی ٹکر سے زمین کونئی شکل ملی، تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/gxI9FcH
via IFTTT

No comments