ایپل ہماری پاس ورڈ یاد رکھنے کی مشکل آسان کرنے جارہا ہے https://ift.tt/DPGcg9v
کیلیفورنیا: ہمیں اپنے زیرِ استعمال متعدد پاسورڈ کو یاد رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے لیکن ایپل اب ہماری یہ مشکل آسان کرنے کے لیے ایک انوکھا قدم اٹھانے جارہا ہے۔
ایپل ’پاس کیز‘ کا فیچر اس موسمِ خزاں میں متعارف کرائے جانے والے آئی او ایس 16، میک او ایس وینچرا اور آئی پیڈ او ایس 16 اپ ڈیٹس میں شامل کیا جائے گا۔
ایپل متعدد پاسورڈز کے متبادل کے لیے کیے جانے والے اقدام پاس کیز میں بائیو میٹرک تصدیق کے لیے ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی کا استعمال کرے گا جو صارف کے آئی فون، آئی پیڈ، میک اور ایپل ٹی وی سے اینڈ ٹو اینڈ اِنکرپشن کے ساتھ ایک آئی کلاؤڈ کی چین سے جڑا ہوگا۔
ایپل کے پلیٹ فارم پروڈکٹ مارکیٹنگ کے سینئر ڈائریکٹر کرٹ نائٹ کے مطابق یہ فیچر مکمل طور پر پاسورڈز کی جگہ لینے جارہا ہے۔
پاس کیز کیا ہیں؟
پاس کیز ایسی منفرد محفوظ ڈیجیٹل چابیاں ہیں جو ویب سرور پر کبھی جمع نہیں ہوتیں اور صارف کی ڈیوائس تک ہی محدود رہتی ہیں۔ حتیٰ کہ اگر ہیکرز کسی کی ڈیوائس میں داخل ہوجائیں، وہ پاس کیز کو نہیں چرا سکتے ہیں یا صارف کو دھوکا دے کر ان سے حاصل نہیں کرسکتے۔
ایپل کے ایک سینئر ڈائریکٹر ڈیرِن ایڈلر کا کہنا تھا کہ فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی تصدیقی عمل آپ کو وہ آسانی اور بائیو میٹرک فراہم کرتاہے جو ہم آئی فون سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کے لیے صارف کو نہ ہی کوئی نئی ڈیوائس خریدنے کی ضرورت ہوگی نہ ہی انہیں کوئی نئی عادت ڈالنے کی ضرورت ہوگی۔
The post ایپل ہماری پاس ورڈ یاد رکھنے کی مشکل آسان کرنے جارہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/VlpX0xq
via IFTTT
No comments