Breaking News

ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری کے منصوبے کو عارضی طور پر روک دیا https://ift.tt/X0jS6yW

 واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کی 44 ارب میں خریداری کے منصوبے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کو تعطل میں ڈالنے کی وجہ سوشل میڈیا نیٹ ورک پر جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ بتائی جارہی ہے۔

رائٹرز میں شائع ہونے والی خبر میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ٹوئٹر صارفین کی تعداد 22 کروڑ 90 لاکھ ہے تاہم کمپنی نے مئی کے آغاز میں 5 فیصد سے کچھ کم اکاؤنٹس جعلی یا اسپام ہونے کی رپورٹ کی تھی لیکن سماجی رابطے کی سائٹ مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ ٹوئٹر کے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کتنے فیصد ہے۔

ٹوئٹر کی یہ قیمت اس وقت کمپنی کے حصص کی قیمتوں کی بنیاد پر طے ہوئی تھی، مگر حالیہ ہفتوں میں یہ قدر گھٹ کر 35 ارب ڈالرز رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریداری کے منصوبے پر کام نہ کرنے کے بعد ٹوئٹر کے حصص کی قیمت میں 18 فیصد کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل کے اختتام پر ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

The post ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری کے منصوبے کو عارضی طور پر روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/5yirF1f
via IFTTT

No comments