میٹا اگلے دو برس میں چار نئے وی آر ہیڈ سیٹ پیش کرے گی https://ift.tt/A60OrX2
کیلیفورنیا: فیس، بک انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی بانی کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ وہ اگلے دو برس میں چار نئے اور بلند ٹیکنالوجی کے ہیڈ سیٹ جاری کرے گی۔ ان کا مقصد فیس بک کے تھری ڈؑی ورژن ’میٹاورس‘ میں لوگوں کی بڑی تعداد کو راغب کرنا ہے۔
ابتدائی خبروں کے تحت سر پر ہیلمٹ کی طرح پہنے جانے والے ورچل ریئلٹی اور آگمینٹڈ ریئلٹی ہیڈ سیٹ بطورِ خاص میٹاورس کے لیے بنائے گئے ہیں۔ لیکن میٹا نے اسے’ پروجیکٹ کیمبریا‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں اب تک کی سب سے اعلیٰ ٹٰیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
اگرچہ اس کا اعلان گزشتہ برس کردیا گیا تھا اور ہیڈ سیٹ کی بعض تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں لیکن وبا کی وجہ سے فروخت شروع نہ ہوسکی تھی۔ قابلِ ذکر ہیڈسیٹ میں اندرونی ڈسپلے کو حقیقت سے قریب اور شاندار رکھا گیا لیکن اس کے باہر لگے طاقتور کیمرے بیرونی منظر ڈسپلے پر دکھاکر مکسڈ ریئلٹی کا تاثر دیتے ہیں۔ اس طرح بہ یک وقت اندرونی اور بیرونی دنیا کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا۔
کیمبریا ہیڈ سیٹ میں آنکھ کی ٹریکنگ اور چہرے کے خدوخال پہچاننے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ 2023 اور 2024 میں کوئسٹ سیریز کے جدید ترین ہیڈ سیٹ بھی سامنے آئیں گے جو حالیہ ڈسپلے سے قدرے بہتر ہوں گے۔
اب چوتھے ہیڈسیٹ کو پروجیکٹ آریا کے تحت بنایا گیا ہے جو رے بین عینکوں میں بنایا جائے گا۔ اس پر کیمرہ اور اندرونی ڈسپلے ہے جس کا ورژن اس وقت فروخت بھی ہورہا ہے۔ اسے بطورِ خاص واٹس ایپ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تمام کاوشوں کا مقصد میٹاورس کو کامیاب بنانا اور اس کے لیے ضروری ٹیکنالوجی کی تشکیل ہے۔ اس سے قبل ہم خبر دے چکے ہیں کہ میٹا نے اولین اسٹور بھی کھولے ہیں جہاں سے ان کی ہارڈویئر اشیا خریدی جاسکتی ہیں۔
The post میٹا اگلے دو برس میں چار نئے وی آر ہیڈ سیٹ پیش کرے گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/QxHMFNq
via IFTTT
No comments