گھومتے دل والا ڈبہ جو پیار کے پیغام دکھاتا ہے https://ift.tt/napJOPX
بیجنگ: ج کے ڈجیٹل دور میں ایک روایتی انداز میں یہ ایجاد بنائی گئی جو آپ کے 20 اہلِ خانہ اور دوستوں کے پیغامات ایک چھوٹے سے دل والے ڈبے پر ظاہر کرتی ہے۔
اسے اسپننگ ہاٹ میسنجر کا نام دیا گیا ہے۔ ایپ کی بدولت آپ 20 سے زائد دوستوں، اہلِ خانہ اور دیگر احباب سے وابستہ ہوسکتےہیں۔ کوئی عید مبارک کہے، یا سالگرہ مبارک کا پیغام بھیجے، یا پھر کسی جگہ سے اپنی خیریت کا سلام کہے تو ڈبے پر لگا چھوٹا سا پکسل زدہ دل گھومتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی پیار بھرا پیغام آیا ہے۔
پھراس کے اوپر کا ڈھکنا کھول کر اندر موجود ایک خوبصورت ڈسپلے پر پیغام، تصویر یا ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔ ایپ پر بھیجا گیا پیغام فوری موصول ہوتا ہے اوربلو ٹوتھ سے اس چھوٹے خوبصورت ڈبے پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔
بس دوستوں کو یہ کرنا ہوگا کہ Love box ایپ اتار کر آپ کو کوئی پیغام بھیجنا ہوگا اور ڈبے پر لگا چھوٹا دل حرکت کرکے اس کی خبردے گا۔ اس کے بعد آپ اندر لگے ڈسپلے پر اپنا پیغام، تصویر، آڈیو یا ویڈیو دیکھ سکیں گے۔ دن بھر لاتعداد پیغامات بھیجے اور وصول کئے جاسکتے ہیں۔
اس ایجاد کو پیار کا ڈبہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ اسے ایک باکس کی صورت دی گئی ہے۔ یہ ڈبہ ہرقسم کے آئی فون، آئی پیڈ، اور تمام اقسام اینڈروئڈ فون سے جڑکر دو طرفہ پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کو ممکن بناتا ہے۔ تاہم وائی فائی کنیکشن درکار ہوگا۔
پیارے کے ڈبے کی قیمت 119 ڈالر ہے جو بہت زیادہ ہے تاہم صارفین نے اسے ایک مفید اور بامقصد تحفہ قرار دیا ہے۔
The post گھومتے دل والا ڈبہ جو پیار کے پیغام دکھاتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/12gp7M0
via IFTTT
No comments