Breaking News

واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کی جانے والی ہے؟ https://ift.tt/TdRpqbm

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے حال ہی میں میسیج ری ایکشن اور 2 جی بی فائل شیئرنگ جیسے فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرائے ہیں۔

اب ایک نئی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے مشہور میسیجنگ ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس میں ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے ذریعے رِچ لنک پریویو شیئر کیے جا سکیں گے۔

رِچ لِنک پریویو میں شیئر کرائے گئے لنک کی تفصیلات ایک بکس میں واضح ہوتی ہیں۔ فی الحال واٹس ایپ اسٹیٹس پر اگر کوئی ویب پیج لِنک شیئر کرایا جائے تو پریویو الفاظ کے علاوہ کچھ اور نہیں دِکھاتا۔

تاہم، یہ چیز جلد ہی بدلی جانے والی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا کی جانب سے جاری کیے گئے اسکرین شاٹ میں واضح طور پر موجودہ ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور آزمائشی مراحل سے گزرنے والے فیچر میں فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

چیٹ تھریڈز میں پہلے ہی رِچ لنک پریویو کا فیچر متعارف کرایا جا چکا ہے اور آئندہ آنے والا فیچر ویب پیج لِنکس کو یقینی طور پر دیکھنے کے قابل بنائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شیئر کرایا گیا اسکرین شاٹ آئی او ایس میں استعمال کی جانے والی واٹس ایپ بِیٹا ایپلی کیشن سے حاصل کیا گیا ہے۔

یہ بتاتا ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور حتیٰ کہ کمپیوٹروں کے لیے بھی بنایا جا رہا ہے۔

یہ فیچر فی الحال بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے بھی جاری نہیں کیا گیا ہے اور اس کی آمد مستقبل میں کسی اپ ڈیٹ کے ساتھ متوقع ہے۔

The post واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کی جانے والی ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/q3D5VJ7
via IFTTT

No comments