Breaking News

انسٹاگرام کے اسٹوریز فیچر میں اہم تبدیلی متوقع https://ift.tt/7beW3w9

کیلیفورنیا: انسٹاگرام کی جانب سے متعارف کرایا گیا اسٹوریز فیچر صارفین میں انتہائی مقبول ہوگیا ہے اور صارفین اس 24 گھنٹے کا دورانیہ رکھنے والی اسٹوریز پر اپنے معمولاتِ زندگی کو شیئر کر کے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اب یہ فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن ایک ایسے پیچر پر کام کر رہی ہے جس سے کونٹینٹ بنانے والے زیادہ خوش نہیں ہوں گے۔

انسٹاگرام ایپ اپنے نئے اسٹوریز لے آؤٹ پر کام کر رہی ہے جس کے بعد اسٹوریز میں شیئر کی جانے والی پوسٹس ایک مخصوص تعداد کے بعد  چُھپ جایا کریں گی۔

ایک برازیلی انسٹاگرام صارف نے ٹیکنو بلاگ کے ذریعے اس چیز کی نشان دہی کی کہ انسٹا گرام ایپ میں دیگر صارفین کی جانب سے شیئر کرائی گئی اسٹوریز میں سے صرف تین پوسٹ دِکھ رہی تھیں۔

صارفین فی الحال ایک وقت میں 100 اسٹوریز پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اس متوقع تبدیلی کے باوجود پوسٹس کی تعداد میں تو کوئی تبدیلی نہیں آئی، لیکن جن صارفین کو اس کی اپ ڈیٹ موصول ہو چکی ہے ان کو باقی ماندہ اسٹوریز کو دیکھنے کے لیے “Show All” کا بٹن دبانا ہوگا۔ بصورتِ دیگر ایپ دوسرے صارف کی اسٹوریز پر چلی جائے گی۔

انسٹاگرام کی جانب سے ایسا کیا جانا اسٹوریز کے کام کرنے کے طریقے میں بڑی تبدیلی لائے گا۔

کونٹینٹ تخلیق کرنے والوں کے لیے یہ بری خبر اس لیے ہے کہ تیسری پوسٹ کے بعد ان کی کسی بھی پوسٹ پر ممکنہ طور پر زیادہ ویوز نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ایپ میں پیش کی جانے والی اسٹوریز کی تعداد تین تک محدود کرنے سے صارفین کم وقت میں زیادہ لوگوں کی پوسٹس دیکھ لیں گے اور اگر کسی کا کونٹینٹ دلچسپ معلوم نہیں ہوگا تو وہ آگے بڑھ جائیں گے۔

فی الحال ایسا لگتا ہے کہ نئے اسٹوریز لے آؤٹ کی اپ ڈیٹ صارفین کے ایک چھوٹے گروپ کو ہی جاری کی گئی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے کی جانے والی یہ تبدیلی تاحال آزمائیشی مراحل میں ہے۔

The post انسٹاگرام کے اسٹوریز فیچر میں اہم تبدیلی متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/CXjHy04
via IFTTT

No comments