Breaking News

واٹس ایپ نے ’چیٹ فِلٹرز‘ کی آزمائش شروع کردی https://ift.tt/J28n3t4

سان فرانسسكو: دو ارب سے زائد افراد کے زیرِ استعمال دنیا کی مشہور ترین رابطے کی ایپ، ’واٹس ایپ‘ نے چیٹ فلٹرز روشناس کراتے ہوئے اس کی آزمائش شروع کردی ہے۔ تاہم صرف بزنس اکاؤنٹس کے افراد ہی یہ فلٹر ٹٰیسٹ کررہے ہیں۔

واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ، ڈبلیو اے بی ٹا انفو کے مطابق یہ فیچر مستقبل کے آئی او ایس، اینڈروئڈ اور ڈیسک ٹاپ  کے تمام صارفین کو عام دستیاب ہوگی۔ لیکن اس کی آزمائش اس وقت امریکا اور کینیڈا کے بعض بزنس اکاؤنٹس پر جاری ہے۔

اس سہولت سے مختلف چیٹ اور ان کے سلسلے کی تلاش آسانی ہوسکتی کیونکہ اس کا الگورتھم بہت طاقتور بنایا گیا ہے۔ اگرچہ واٹس ایپ میں سرچ کی سہولت موجود ہے لیکن فلٹر سے اس عمل کو مزید آسان بنایا جاسکے گا۔

ڈبلیو اے بی ٹا انفو کے مطابق کچھ بزنس اکاؤنٹس میں سرچ بار کے ساتھ ہی فلٹر دکھائی دے رہا ہے۔ اس سے آپ روابط، غیرروابط، چیٹ، تھرید اور گروپ میں فلٹراستعمال کرکے سرچ کو تیز اور آسان بناسکتے ہیں۔

The post واٹس ایپ نے ’چیٹ فِلٹرز‘ کی آزمائش شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/bFZuOMf
via IFTTT

No comments