Breaking News

چینی سائنسدانوں نے ماؤنٹ ایورسٹ پر دنیا کا بلند ترین خودکار ویدر اسٹیشن نصب کردیا https://ift.tt/rIUMqWg

کھٹمنڈو: چینی سائنسی محققین نے موسمیاتی تاریخ کا اہم کارنامہ سرانجام دے دیا۔

چینی محققین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر دنیا کابلند ترین خودکار ویدر اسٹیشن نصب کردیا۔ موسمی حالات بتانے والا خودکار اسٹیشن 8,800 میٹرز کی بلندی پر نصب کیا گیا۔ موسمی اسٹیشن برف اور برف کی موٹائی کی پیمائش کرنے کے لیے نصب کیا گیا۔

یہ اسٹیشن دو سال تک سخت ترین موسم میں بھی کام کرتا رہے گا اور اسے شمسی پینلز کے ذریعے توانائی فراہم کی جائے گی۔ یہ اسٹیشن ہر 12 منٹ کے بعد ڈیٹا ارسال کرے گا۔

‘سمٹ مشن’ پروجیکٹ میں 5 سائنسی تحقیقی ٹیمیں، 16 سائنسی گروپس اور 270 سے زیادہ محققین شامل ہیں۔ 12 رکنی ٹیم نے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر ویدر اسٹیشن کا سامان پہنچایا۔

اس سے قبل بالکونی اسٹیشن کو دنیا کی بلند ترین ویدر اسٹیشن کا درجہ حاصل تھا جو سطح سمندر سے تقریباً 8,430 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ بالکونی اسٹیشن کو 2019 میں امریکی اور برطانوی سائنسدانوں ایورسٹ پر نصب کیا تھا۔

واضح رہے کہ چین اس سے پہلے ماؤنٹ ایورسٹ پر تین موسمیاتی اسٹیشن نصب کرچکا ہے جو 7028 میٹر، 7790 میٹر اور 8300 میٹر کی بلندی پر لگائے گئے تھے۔

The post چینی سائنسدانوں نے ماؤنٹ ایورسٹ پر دنیا کا بلند ترین خودکار ویدر اسٹیشن نصب کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Ww2Nsz8
via IFTTT

No comments