واٹس ایپ اپنے اسٹیٹس فیچر میں دلچسپ تبدیلی کرنے جارہا ہے https://ift.tt/IYtyCKF
کیلیفورنیا: رواں ماہ واٹس ایپ کی جانب سے کئی فیچرز میں تبدیلیاں متعارف کرائے جانے کی خبریں سامنے آئیں جن میں پیغامات میں ردِ عمل کے فیچر کے ساتھ اسٹیٹس میں رِچ لنک پریویو پر جاری آزمائش شامل ہے۔
WABetaInfo کے مطابق انسٹینٹ میسیجنگ ایپ کی جانب سے اسٹیٹس رِپلائی انڈیکیٹر پر کام کیا جا رہا ہے جس سے صارفین کو ان کے اسٹیٹس پر آنے والے جوابات کے متعلق جاننے میں مدد ملے گی اور یہ جوابات صارفین کو چیٹ کے باہر سے دِکھ سکیں گے۔
اس نئے فیچر سے صارفین کو ایک عام میسج اور ان کے اسٹیٹس پر آئے جواب کے درمیان فرق جاننے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے واٹس ایپ کا یہ اسٹیٹس انڈیکیٹر فیچر فی الحال تشکیلی مراحل میں ہے اور کمپنی صارفین کے لیے اس فیچر کو کب جاری کرے گی اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی جاسکتی۔
ویب سائٹ نے ڈیسک ٹاپ کے لیے واٹس ایپ بِیٹا پر جاری اس فیچر کا اسکرین شاٹ بھی دیا ہے۔
اس سے قبل میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ متعدد فیچرز کے آزمائشی مراحل میں ہونے کے متعلق آگاہ کر چکی ہے جن میں خاموشی سے گروپ کو چھوڑنا، اسٹیٹس میں رِچ لنک پریویو کا آنا اور میسیج میں ردِ عمل کے حوالے سے مزید تفصیلات شامل ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کے استعمال کے لیے جلد جاری کر دیے جائیں گے۔
The post واٹس ایپ اپنے اسٹیٹس فیچر میں دلچسپ تبدیلی کرنے جارہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/hzCnAbe
via IFTTT
No comments