Breaking News

بیگ میں سماجانے والا ڈرون جو ایک گھنٹے تک 15 کلووزن اٹھاسکتا ہے https://ift.tt/mHu2IBf

کیلفورنیا: نت نئے ڈیزائن کے نئے انقلابی ڈرون روزانہ ہی سامنے آرہے ہیں اور اب بیگ پیک میں سماجانے والا ایسا ڈرون سامنے آیا ہے جو 15 کلوگرام (33 پاؤنڈ) وزن اٹھا کر ایک گھنٹے ہموار انداز میں پرواز کرسکتا ہے۔

اس سے قبل اتنا وزن اٹھانے والے سارے ڈرون بہت بڑے اور بھاری بھرکم تھے لیکن اب خاص کاربن ڈھانچے پر مشتمل ایک ڈرون تیار کیا گیا ہے جسے ایک آدمی کسی مشکل کے بغیر پیٹھ پر لاد کر ایک سے دوسری جگہ لے جاسکتا ہے۔ اس طرح حادثات میں مدد، ادویہ اور خوراک پہنچانے میں یہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

کیلیفورنیا کی ریئل ٹائم روبوٹکس کمپنی نے اسے تیار کیا ہے۔ اس کا کاربن فائبر ڈھانچہ جدید انداز میں بنایا گیا ہے۔ اس کے پروپیلر بازو ایک خاص انداز سے فولڈ ہوکرسکڑ جاتے ہیں اور کم جگہ کی بنا پر ایک بیگ میں سماسکتے ہیں۔ اب تک اس طرح کے جتنے ڈرون بنائے گئے ہیں ان کے مقابلے میں نئے ڈرون کی وزن اٹھانے کی صلاحیت ڈھائی گنا زائد ہے۔

ایک ہی وقت میں اس پر کئی طرح کے کیمرے اور سینسر لگائے جاسکتے ہیں جن میں بصری، تھرل، کورونا اور لیڈار یونٹ شامل ہیں ۔ فلم سازی کے لیے کیمروں کو 360 درجے کے زاویئے پر گھمایا جاسکتا ہے۔

دوسری اہم بات یہ کہ ڈرون اپنے آپریٹر سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے اور 11 کلومیٹر دوری کے باوجود یہ رابطہ برقرار رہا ہے۔ اس پر نصب 29400 ایم اے ایچ بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد لگ بھگ ایک گھنٹے تک چلتی رہتی ہے۔

ڈرون کو تجارتی، عسکری اور امدادی کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا جس کی تعارفی قیمت 25000 ڈالر رکھی گئی ہے۔

The post بیگ میں سماجانے والا ڈرون جو ایک گھنٹے تک 15 کلووزن اٹھاسکتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/FIZt16K
via IFTTT

No comments