’واٹس ایپ ری ایکشن کا اجرا کردیا گیا ہے،‘ مارک زکربرگ https://ift.tt/ALCKg6s
کیلیفورنیا، امریکا: گزشتہ ماہ فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ کےلئے ردِ عمل (ری ایکشن) ایموجی کا اعلان کیا تھا اور اب کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ نے اس کا باقاعدہ اعلان فیس بک پر کیا ہے۔
زکربرگ نے چھ ایموجی اختتام پر لگائے ہیں اور لکھا ہے کہ واٹس ایپ ری ایکشن کا اجرا آج سے کیا جارہا ہے۔ اس کی بدولت صارفین فوری طورپر کسی بھی پیغام پر عین فیس بک کی طرح اپنا ردِ عمل ظاہر کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ مارک زکربرگ نے لکھا ہے کہ مزید ری ایکشنز جلد ہی جاری کئے جائیں گے۔
اگرچہ واٹس ایپ ری ایکشن پر عرصے سے کام جاری تھا لیکن اس کی بعض خبریں گزشتہ ماہ سے زیرِ گردش تھیں۔ تاہم واٹس ایپ کے ایڈوانس ورژن والے اینڈروئڈ فون صارفین نے کہا ہے کہ یہ ری ایکشن ایموجی انہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ شاید کچھ روز بعد وہ انہیں استعمال کرسکیں گے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ واٹس ایپ ایک بہت وسیع ایپ ہے جس کے صارفین کی تعداد دو ارب افراد پر مشتمل ہے۔ اس سے قبل بھی فوری اعلان کے بعد پوری دنیا کے صارفین تک پہنچنے میں کچھ دن لگتے رہے ہیں۔ تاہم اس سے ملتی جلتی ایپ ٹیلی گرام پر ری ایکشن کی سہولت پہلے سے ہی موجود ہے اور واٹس ایپ جیسی ہی ایپ انسٹاگرام پر بھی فوری ری ایکشن ایموجی کا آپشن ایک عرصے سے دستیاب ہے۔
فی الحال اس ضممن میں چھ ری ایکشن جاری کئے گئے ہیں جن میں تھمبس اپ، دل، ہنستا چہرہ، حیرتناک چہرہ، اداس خدوخال اور شکریہ کے لیے جڑے ہوئے ہاتھ شامل ہیں۔
The post ’واٹس ایپ ری ایکشن کا اجرا کردیا گیا ہے،‘ مارک زکربرگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/o7Gw5Un
via IFTTT
No comments