Breaking News

ٹوئٹر کچھ مخصوص اداروں اور کمپنیوں سے قیمت وصول کرسکتا ہے https://ift.tt/A60OrX2

 واشنگٹن: مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلون مسک نے عندیہ دیا ہے کہ کچھ مخصوص استعمال کے بدلے اداروں یا کمپنیز سے قیمت وصول کی جاسکتی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ عام صارفین کے لیے ٹوئٹر مفت رہے گا تاہم کچھ کمرشل اور حکومتی سطح کے استعمال کے لیے اس کے نرخ مقرر کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فری میسنز کے زوال کے بعد ان کی خدمات دوسروں کے حوالے ہورہی ہیں۔

اس سے قبل مسک اپنے حالیہ بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ وہ اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے پلیٹ فارم کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنائیں گے۔

ٹوئٹر امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین کو بلیو ٹِک خریدنے کی آفر کرتا ہے، جس کے ساتھ ہی انہیں کئی اضافی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا

دنیا کے مالدار ترین آدمی کا اعزاز رکھنے والے ایلون مسک الیکٹرک کاریں بنانے والے ادارے ٹیسلا، خلائی کمپنی اسپیس ایکس جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام پے پال کے شریک بانی ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ماہ اپریل کے اختتام پر ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

The post ٹوئٹر کچھ مخصوص اداروں اور کمپنیوں سے قیمت وصول کرسکتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/ZPX63v0
via IFTTT

No comments