Breaking News

گوگل کا یوٹیوب شارٹس میں اشتہارات کے اجراء کا اعلان https://ift.tt/dVQz2lX

کیلیفورنیا: گوگل نے دنیا بھر میں یوٹیوب شارٹس میں بتدریج اشتہارات کے اجراء کا اعلان کردیا۔

کمپنی کی جانب سے یہ اعلان رواں ہفتے اس کے مارکیٹنگ لائیو ایونٹ میں کیا گیا۔ گوگل گزشتہ برس سے یوٹیوب شارٹس پر اشتہارات کے حوالے سے تجربے کر رہا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آئندہ حصے میں مشتہرین اپنی پروڈکٹ فیڈ کو اپنی کمپین سے جوڑ سکیں گے اور یوٹیوب پر اپنے ویڈیو اشتہار بنا سکیں گے۔

یوٹیوب شارٹس کی حریف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک میں پہلے ہی شاپ ایبل ویڈیو ایڈز دستیاب ہیں۔ یہ وہ اشتہار ہوتے ہیں جو قلیل مدت کی ویڈیو کے دوران چلائے جاتے ہیں اور ان کے لیے براؤزر بدلنا بھی نہیں پڑتا۔

گوگل ایڈز کے نائب صدر اور جنرل مینیجر جیری ڈِشلر نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اشتہاروں کا اجراء مشتہرین کے لیے ایک دلچسپ سنگِ میل ہے اور یوٹیوب شارٹس کے تخلیق کاروں کے لیے مالی مسائل کے دیر پا حل کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

یوٹیوب نے گزشتہ برس شارٹس کے لیے تخلیق کاروں کے فنڈ کی مد میں 10 کروڑ ڈالرز مختص کیے تھے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فنڈ سے ہزاروں تخلیق کاروں کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔

کمپنی کے مطابق 40 فی صد سے زائد تخلیق کار جنہوں نے گزشتہ برس فنڈ سے رقوم موصول کیں، یوٹیوب پر ان کا کانٹینٹ مونیٹائیز نہیں تھا۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ یوٹیوب نے نومبر 2020ء سے قبل کانٹینٹ بنانے والوں کو 30 ارب ڈالرز سے زیادہ رقوم کی ادائیگیاں کیں۔ یوٹیوب شارٹس پر روزانہ 30 ارب ویوز آرہے ہیں۔ ویوز کی یہ تعداد گزشتہ برس کی تعداد سے چار گُنا زیادہ ہے۔

The post گوگل کا یوٹیوب شارٹس میں اشتہارات کے اجراء کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/BUZl0di
via IFTTT

No comments