Breaking News

یوٹیوب کے لیے نئے اسکرین شاٹ فیچر کی آزمائش جاری https://ift.tt/XkKso49

کیلیفورنیا: ٹیک کمپنی گوگل یوٹیوب کےلیے نئے بلٹ ان اسکرین شاٹ فیچر کی آزمائش کر رہی ہے۔بِیٹا ورژن میں آزمائشی مراحلے سے گزرنے والا یہ نیا فیچر گوگل کروم کے ویب ورژن میں جلد دستیاب ہوگا۔

گوگل کروم کی جانب سے حالیہ دنوں میں صارفین کے لیے آئی پی پروٹیکشن سمیت متعدد فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں۔

اسکرین شاٹ لینے کے لیے صارف کو کروم پر یوٹیوب ویڈیو روکتے ہوئے ویڈیو پر دایاں کلک (رائٹ کلک) کرنا ہوگا۔ کلک کے بعد ایک ڈراپ ڈاؤن مینو ظاہر ہوگا جس میں ویڈیو کو بطور فریم محفوظ کرنے (سیو ویڈیو فریم ایز) کا آپشن سامنے آئے گا۔ اس آپشن پر کلک کرتے ہوئے تصویر کو پی این جی فارمیٹ پر محفوظ کیا جاسکے گا۔

یہ فیچر صارفین کو فون سے لیے جانے والے اسکرین شاٹ کی کاٹ چھانٹ کی جھنجھٹ سے بھی بچائے گا۔

کروم صارفین کے لیے اس فیچر کا اجراء جلد متوقع ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

The post یوٹیوب کے لیے نئے اسکرین شاٹ فیچر کی آزمائش جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/7gKsQlo
via IFTTT

No comments