2023 کا طبعیات کا نوبل انعام تین سائنس دانوں کے نام https://ift.tt/YIw80Xu
اسٹاک ہوم: رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2023 کے طبعیات میں نوبل انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
اس سال طبعیات کا نوبل انعام ایٹو سیکنڈ پلسز آف لائٹ پر تحقیق کرنے والے پیئری ایگوسٹنی (اوہائیو یونیورسٹی، امریکا)، فیرینگ کروز (میکس پلینک انسٹیٹیوٹ، جرمنی) اور این ایلہوئیلر (لُند یونیورسٹی سوئیڈن) کے نام رہا۔
ایٹو سیکنڈ فزکس طبعیات کا ایک ایسا شعبہ ہے جس میں سائنس دان وقت کے انتہائی چھوٹے پیمانے پر انتہائی چھوٹے ذرات کو دیکھتے ہیں۔ ایٹو سیکنڈ ایک نینو سیکنڈ کا ایک ارب واں حصہ ہوتا ہے۔
BREAKING NEWS
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2023 #NobelPrize in Physics to Pierre Agostini, Ferenc Krausz and Anne L’Huillier “for experimental methods that generate attosecond pulses of light for the study of electron dynamics in matter.” pic.twitter.com/6sPjl1FFzv— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 3, 2023
نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں نے ایسے تجربات وضع کیے جو انتہائی تیز لیزر ارتعاش پیدا کر سکتے ہیں جو دنیا کو انتہائی چھوٹے پیمانے پر پرکھنے میں مدد کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں اور طبعیات سمیت دیگر سائنسی شعبوں میں بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی بھی رقم دی جائے گی۔
ٹیم میں شامل این ایلہوئیلر تاریخ کی پانچویں خاتون ہیں جن کو طبعیات میں نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل 221 ایوارڈ یافتہ خواتین میں 1903 میں میری کیوری، 1963 میں ماریہ جیوپرٹ مایر، 2018 میں ڈونا اسٹرک لینڈ اور 2020 میں اینڈریا گھیز نے طبعیات میں نوبل انعام حاصل کیا تھا۔
The post 2023 کا طبعیات کا نوبل انعام تین سائنس دانوں کے نام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/cKVS4QI
via IFTTT
No comments