Breaking News

بچوں کے استحصال کا معاملہ، ایکس پر لاکھوں ڈالرز جرمانہ عائد https://ift.tt/fgMXAvV

کینبیرا: ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کو آسٹریلوی ای-سیفٹی کمیشن نے بچوں کے خلاف بدسلوکی کے طریقوں کی تحقیقات میں تعاون کرنے میں ناکامی پر 386,000 ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جرمانہ پلیٹ فارم کے لیے ایک دھچکے کے طور پر سامنے آیا ہے جس نے اپنے مواد کی اعتدال پسندی کی پالیسیوں کی وجہ سے آمدنی میں کمی اور تنقید کا سامنا کیا ہے۔

ای سیفٹی کمیشن نے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے مواد کی رپورٹس اور اس طرح کے مواد کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیے جانے والے طریقوں سے متعلق سوالات کا جواب دینے میں ناکامی کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔ تحقیقات کے ساتھ پلیٹ فارم کے تعاون کرنے میں ناکامی نے X کے غیر قانونی مواد سے نمٹنے کے عزم سے متعلق خدشات کو جنم دیا ہے۔

اگرچہ یہ جرمانہ اکتوبر 2022 میں پلیٹ فارم کے لیے ادا کیے گئے 44 بلین ڈالرز کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے تاہم یہ X کے لیے ایک بدنامی کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے حال ہی میں اپنے تکنیکی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے لیے X کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں خاص طور پر اسرائیل پر حماس کے حملے سے متعلق غلط معلومات سے کو لے کر۔

The post بچوں کے استحصال کا معاملہ، ایکس پر لاکھوں ڈالرز جرمانہ عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2kI4mKA
via IFTTT

No comments