آئی او ایس 17.1 اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین پریشان https://ift.tt/CWkNA7w
کیلیفورنیا: ٹیک کمپنی ایپل کی جانب سے گزشتہ روز آئی او ایس 17.1 کی اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے جس میں متعدد بگز کو حل کرنے کے ساتھ سیکیورٹی اپ ڈیٹ، ایئر ڈراپ، اسٹینڈ بائی اور ایپل میوزک کی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔
نئی اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے شکایات کے انبار لگا دیے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر صارفین نے نئی اپ ڈیٹس کےحوالے سے شکایات درج کرتے ہوئے بتایا کہ آپریٹنگ سسٹم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ ان کی بیٹری تیزی سے ختم کر رہی ہے۔
ایک پوسٹ میں صارف نے لکھا کہ آئی او ایس 17.1 اپ ڈیٹ کے بعد ان کے آئی فون 13 کی بیٹری تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ آئی فون 15 میں آئی او ایس 17.1 اپ ڈیٹ کے بعد ڈیوائس استعمال کیے بغیر بیٹری بہت تیزی سے ضائع ہو رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ان کا نیا آئی فون خراب ہورہا ہے۔ ہر 7 منٹ میں ایک فیصد بیٹری جا رہی ہے۔ اس مسئلے کو حل کیا جائے اس سے پہلے کمپنی اپنے گاہک کھودے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اس سال کا سب سے بدترین تجربہ، آئی او ایس 17.1 اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بیٹری تیزی سے ضائع ہو رہی ہے۔ ایپل کو ہو کیا رہا ہے۔
The post آئی او ایس 17.1 اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/DSEJ4RK
via IFTTT
No comments