ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ذہنی صحت کے حوالے سے کام شروع کردیا https://ift.tt/Be5wosj
عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے اور پاکستان کی متحرک کمیونٹی پر اس کی خاص توجہ مرکوز ہے۔ عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر اور اس سے آگے،ٹک ٹاک اپنے صارفین کی طاقت، ہمت ،قوت کو سراہتا ہے اور اس پیغام پر مزید زور دیتا ہے کہ جب ہم ذہنی صحت کو ترجیح دیتے ہیں تو ہم “Better Together” ہیں۔
پاکستان میں ٹک ٹاک کمیونٹی دماغی صحت سے جڑے فرسودہ خیالات کو بدلنے سے لے کر، اثر انگیز کہانیاں اور ریسورسز مدد کے متلاشی افراد کو پہچانے تک، مینٹل ہیلتھ سے متعلق آگاہی کے لیے وقف کمیونٹیز ٹک ٹاک پر فروغ پارہی ہیں۔ ٹک ٹاک ایک مشن کے تحت کام کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتا ہے جن میں قابل ذکر اسپانسر ریئر امپیکٹ فنڈ بینیفٹ شامل ہے جس نے 250,000 امریکی ڈالرز کا فراخدلانہ عطیہ دیا ہے۔حال ہی میں منعقد ہ پروگرا م میں کامیابی سے فنڈز اکھٹا کیے گئے ا ور دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے ذہنی صحت کی خدمات اور تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔
ایک عالمی اِن-ایپ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی ٹک ٹاک صارفین میں سے63 فیصدنے کہا کہ وہ ٹک ٹاک پر اپنائیت کا احساس محسوس کرتے ہیں، جو کہ عالمی اعداد و شمار سے مطابقت رکھتے ہیں۔اکتوبر کے پورے مہینے میں، ٹک ٹاک اپنی عالمی برادری کو #MentalHealthAwareness: “Better Together” مہم کی صورت میں کہانیوں کے اشتراک اور فلاح و بہبود کے سفر میں شرکت کی دعوت دے رہاہے۔
عالمی سطح پر، متعلقہ ہیش ٹیگز مثلاً #MentalHealth، #SelfCare، #MentalHealthAwareness نے جو آراءجمع کی ہیں ان کی تعداد اربوں تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں ہیش ٹیگز مثلاً #MentalHealth نے 3ارب سے زائد ویوز حاصل کیے ہیں جبکہ
#MentalHealthAwareness اور #DigitalHifazat نے،اب تک، بالترتیب 2 ارب اور 194 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے ہیں۔
ٹک ٹاک میں ہم ایک معاون اور جامع کمیونٹی کو فروغ دینے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ذہنی صحت ایک ایسا موضوع ہے جو ہمارے دلوں کے قریب ہے، اور ہم ایک مخصوص مقام فراہم کرنے کے لیے وقف ہیں جہاں صارفین مدد حاصل کر سکیں، اپنے تجربات شیئر کرسکیں اور وسائل تک رسائل حاصل کر سکیں۔ ہم ”Better Together“ ہیں اور ہم ہر ایک کو #MentalHealthAwareness کو فروغ دینے میں اپنے ساتھ شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔
ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن اور Ola Doc کے ساتھ مل کر، ٹک ٹاک نے پاکستان میں اپنے پلیٹ فارم پر قابل رسائی ہیلپ لائنز تیار کی ہیں جو تمام سال دستیاب رہتی ہیں ، جن کے ذریعے ذہنی صحت کے نئے مراکز سے سے متعلق آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔یہ مرکز ڈیجیٹل فلاح و بہبود کے وسائل کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ مزید برآں، ٹک ٹاک کریئیٹرز سمیت مختلف اداروں جیسے زندگی ٹرسٹ،شفا انٹرنیشنل، ہاؤس آف ویلنیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کرذہنی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے اورڈپریشن سے لڑنے کے علاوہ آن لائن محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے میں مذاکرات کر رہا ہے۔
ہاؤس آف ویلنیس کے بانی اور کلینکل سائیکالوجسٹ، ڈاکٹر یاسر مسعود آفاق کہتے ہیں :” ٹک ٹاک ذہنی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹک ٹاک کی بڑے پیمانے پر رسائی ذہنی صحت کے ماحول کو فعال کرنے کے لیے ایک طویل سفر طے کرے گی۔“
اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، دستک ویمنز رائٹس اینڈ اویئرنیس فاؤنڈیشن نے ٹک ٹاک کو ایک تازہ اور تخلیقی چینل کے طور پر پایا ہے تاکہ صارفین کو ذہنی صحت کے اہم مسائل اور صنفی بنیادوں پر تشدد کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے جس سے سماجی عیب کو ختم کرنے اور باہمی روابط کو گہرے انداز میں قائم کرنے کی اجازت دی جا سکے۔
دستک ویمنز رائٹس اینڈ اویئرنیس فاؤنڈیشن ہی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، حرا امجد نے کہا:” ٹک ٹاک ایک معاون کمیونٹی کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ ہم ایک پائیدار اور تشدد سے پاک پاکستان کے لیے اس شراکت داری کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔“
ٹک ٹاک اپنے پلیٹ فارم اور اس سے باہر اپنی کمیونٹی کی ذہنی صلاحیت اور فلاح و بہبود کے لیے مختص ہے۔ کمپنی ہر ایک شخص کو بہتر ذہنی صحت کی جانب اجتماعی سفر #MentalHealthAwareness کے بارے میں مزید جاننے اور فروغ دینے کی ترغیب دیتی ہے۔
The post ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ذہنی صحت کے حوالے سے کام شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/U6cDCpO
via IFTTT
No comments