اسرائیلی جنگی جرائم کو اجاگر کرنے پر ویب سمٹ کے سی ای او مستعفی https://ift.tt/O0My1UQ
لسببن: غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق تبصوروں کے بعد دنیا کی سب سے نمایاں ٹیک کانفرنسوں میں سے ایک کے سی ای او نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سمٹ کے سی ای او پیڈی کوسگریو نے ابتدائی طور پر 13 اکتوبر کو اسرائیلی جنگی جرائم کے حوالے سے ٹویٹ کرنے کے بعد غم و غصے کو جنم دیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ جنگی جرائم، جنگی جرائم ہیں بھلے اتحادیوں کی طرف سے کیے گئے ہوں۔ ان کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔ پیڈی کوسگریو کے تبصرے کے بعد ایمیزون، گوگل، میٹا اور انٹیل سمیت درجنوں ٹیک فرموں اور سرمایہ کاروں بشمول اسرائیل نے 13 نومبر کو پرتگال میں ہونے والی ویب سمٹ سے بائیکاٹ کردیا ہے۔
بین الاقوامی ٹیک کمپنیوں کے شدید ردعمل کے بعد پیڈی کوسگریو نے اپنی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ویب سمٹ کے سی ای او کے عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہو رہا ہوں۔ بدقسمتی سے میرے ذاتی تبصرے بدنظمی کا باعث بن گئے ہیں۔ ہماری ٹیم، ہمارے اسپانسرز، ہمارے سٹارٹ اپس اور لوگ جو شرکت کرتے ہیں، میری وجہ سے ہونے والی کسی بھی تکلیف کے لیے میں ایک بار پھر مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہوں۔
The post اسرائیلی جنگی جرائم کو اجاگر کرنے پر ویب سمٹ کے سی ای او مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/uRtevq9
via IFTTT
No comments