Breaking News

ترجمے میں فلسطینیوں کو دہشتگرد کہنے پر انسٹاگرام کی معذرت https://ift.tt/ISNPg0p

کیلیفورنیا: میٹا نے کچھ فلسطینی انسٹاگرام صارفین کے پروفائل بائیو میں لفظ “دہشت گرد” داخل کرنے پر معذرت کرلی ہے جس کے حوالے سے کمپنی نے آٹو ٹرانسلیشن میں ایک بگ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مسئلے کی اطلاع سب سے پہلے 404 میڈیا نے دی تھی۔ صارفین کے پروفائل پر “فلسطینی”، فلسطینی پرچم کے ایموجی اور عربی میں “الحمدللہ” لکھا ہوا تھا۔ جب انگریزی میں آٹو ٹرانسلیشن ہوئی تو یہ جملہ لکھا ہوا آیا: “الحمد للہ، فلسطینی دہشت گرد اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔”

ٹک ٹاک صارف YtKingKhan نے اس ہفتے کے شروع میں اس مسئلے کے بارے میں پوسٹ کیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ مختلف امتزاج کا ترجمہ اب بھی “دہشت گرد” میں کیا جارہا ہے۔

دوسرے صارف نے کہا براہ کرم مجھے بتائیں کہ یہ ایک لطیفہ ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں؟ میں نہیں سمجھ سکتا کہ ایسا ہوسکتا ہے۔

شکایات موصول ہونے کے بعد انسٹاگرام نے مسئلہ حل کر دیا۔ میٹا کے ایک ترجمان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ یہ مسئلہ ہفتے کے شروع میں ہی حل کر دیا گیا تھا۔ مختصراً ہماری کچھ مصنوعات میں عربی ترجمہ نامناسب تھا۔ ہم خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں کہ ایسا ہوا۔

The post ترجمے میں فلسطینیوں کو دہشتگرد کہنے پر انسٹاگرام کی معذرت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/lsUWkRK
via IFTTT

No comments