پلے اسٹیشن 5 کا اسپائیڈرمین گیم سب سے زیادہ فروخت ہونے والا گیم بن گیا https://ift.tt/WOzYeQX
سونی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا تازہ ترین ریلیز کردہ پلے اسٹیشن 5 کا اسپائیڈر مین گیم تیزی سے فروخت ہونے والا ویڈیو گیم بن گیا ہے۔
میڈیا رہورٹس کے مطابق سونی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اسپائیڈر مین 2 نے اپنے پہلے 24 گھنٹوں میں 25 لاکھ سے زیادہ فزیکل اور ڈیجیٹل کاپیاں فروخت کیں۔
پلے اسٹیشن کے زیرِ ملکیت Insomniac گیمز کے تیار کردہ اس گیم نے پلے اسٹیشن 5 کے لیے ریلیز ہونے کے بعد سے زبردست توجہ حاصل کی ہے۔ تاہم اسے اپنی گیم کھیلنے کی مدت کے حوالے سے کچھ تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس گیم کی مرکزی کہانی کو مکمل ہونے میں تقریباً 15 گھنٹے لگتے ہیں جبکہ یہ تقریباً 40 گھنٹے تک پھیلا ہوا ہے جس میں ضمنی مواد بھی شامل ہے جو کہ ویڈیو گیم کے لیے اوسطاً طویل مدت ہے، اگرچہ اس سال کچھ دیگر ریلیز کردہ جیسے بالڈور گیٹ 3 ممکنہ طور پر سینکڑوں گھنٹوں پر مشتمل گیم ہے۔
The post پلے اسٹیشن 5 کا اسپائیڈرمین گیم سب سے زیادہ فروخت ہونے والا گیم بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/LHyiZne
via IFTTT
No comments