ایکس نے آڈیو ویڈیو کال کا ابتدائی ورژن متعارف کرا دیا https://ift.tt/O0My1UQ
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے آڈیو اور ویڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا آغاز کر دیا۔
سربراہ ایکس ایلون مسک نے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیچر کے متعلق اطلاع دی اور لکھا کہ ایکس پر آڈیو اور ویڈیو کال فیچر کا ابتدائی ورژن آگیا ہے۔
Early version of video & audio calling on https://t.co/aFI3VujLMh
— Elon Musk (@elonmusk) October 25, 2023
فیچر کے ساتھ ایکس کی جانب سے ایپ کی سیٹنگ میں ایک نیا ٹوگل بھی پیش کیا گیا ہے جس کی مدد سے فیچر کو کھولا یا بند کیے جانے کے ساتھ جن لوگوں کے ساتھ فیچر استعمال کرنا ہے ان کا تعین کیا جاسکے گا۔
ٹوگل میں پیش کیے جانے والے آپشن صارفین کو ایڈریس بک میں موجود افراد، فالو کیے جانے والے لوگ، تصدیق شدہ صارف یا تین خصوصیت بیک وقت رکھنے والوں کو کال کرنے کی سہولت دے گا۔
صارف ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج) میں جا کر کسی دوسرے صارف کو کال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکرین پر اوپر کی جانب دائیں طرف فون کے نشان کو دبا کر آڈیو یا ویڈیو کال کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے فی الحال یہ فیچر صرف آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اینڈرائیڈ صارفین کےلیے اس کا اجراء جلد متوقع ہے۔ البتہ، کمپنی کی جانب سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
The post ایکس نے آڈیو ویڈیو کال کا ابتدائی ورژن متعارف کرا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/S9cwqt2
via IFTTT
No comments