Breaking News

یورپی یونین آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق قواعد بنانے میں تاحال ناکام https://ift.tt/WdxszVQ

برسلز: یورپی قانون سازوں کو ابھی تک آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق قواعد و ضوابط مقرر کرنے کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔ 

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے قانون سازوں میں مصنوعی ذہانت کے نئے قواعد سے متعلق متعدد امور پر ابھی تک اتفاق نہیں ہو پایا ہے۔ دسمبر تک اس حوالے سے کسی بھی معاہدے کو موخر کردیا گیا ہے۔

صورتحال سے واقف عہدیداروں کا کہنا ہے کہ AI قوانین کے مسودے پر یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے رکن ممالک کو اتفاق کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں اب تک تین بار تبادلہ خیال کیا جا چکا ہے اور پارلیمنٹ اور یورپی یونین کی ریاستوں کے درمیان قوانین کے حتمی ورژن کے لیے میٹنگز ہوچکی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چوتھی میٹنگ آج منعقد کی جائے گی جس کے ایک دن بعد یورپی یونین کے قانون ساز فاؤنڈیشن ماڈلز اور ہائی رسک اے آئی سسٹمز کے بارے میں اپنے مذاکراتی موقف پر تبادلہ خیال کریں گے۔

فاؤنڈیشن ماڈلز میں اے آئی، چیٹ جی پی ٹی سسٹمز ہیں جو ڈیٹا کے بڑے سیٹس پر انحصار کرتے ہیں جس میں مختلف قسم کے کام انجام دینے کے لیے نئے ڈیٹا سے سیکھنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔

The post یورپی یونین آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق قواعد بنانے میں تاحال ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/lVErkYh
via IFTTT

No comments