بھارت کا 2035ء کا اپنا خلائی اسٹیشن خلا میں بھیجنے کا منصوبہ https://ift.tt/ISNPg0p
نئی دہلی: بھارتی حکومت سال 2035 تک اپنا ذاتی خلائی اسٹیشن اور 2040 تک اپنا عملہ چاند پر اتارنا چاہتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر نے بھارت کے گگنیان پروگرام کی پیشرفت پر اپ ڈیٹ سے متعلق میٹنگ کے بعد اہداف کا اعلان کیا جو خلا میں آزاد عملے کے بھارتی مشن کے لیے راہ ہموار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تقریباً 20 بڑے مشنز بشمول ہیومن ریٹیڈ لانچ وہیکل (HLVM3) کے تین بغیر عملے کے مشنوں کا منصوبہ ہے۔ محکمہ خلائی نے گگنیان مشن کا ایک جامع جائزہ پیش کیا ہے جس میں اب تک تیار کی گئی مختلف ٹیکنالوجیز جیسے کہ انسانی درجہ بندی والی لانچ گاڑیاں معہ جدید سسٹم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اگست میں بھارت کا چندریان 3 چاند کا مشن کامیابی کے ساتھ چاند پر اترا تھا جبکہ ستمبر میں Aditya-L1 خلائی جہاز جو سورج سے نکلنے والے شمسی مقناطیسی طوفانوں کا مطالعہ کرے گا، کامیابی کے ساتھ روانہ ہوچکا ہے۔
The post بھارت کا 2035ء کا اپنا خلائی اسٹیشن خلا میں بھیجنے کا منصوبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/NLr5P6K
via IFTTT
No comments